سبق نمبر 10
پچھلے سبق میں ہم نے زائچہ رمل کشید کرنا سیکھا تھا۔
آج میں نے آپ کو بیوت کے منسوبات ایک منفرد انداز میں بتانے کی کوشش ہے۔
اس طریقہ سے آپ کو آسانی سے یہ سمجھ آئے گا کہ میرا سوال کس گھر سے منسوب ہے۔
عام طور پر منسوبات کو جس انداز سے لکھتے ہیں اس سے مبتدی کے لئے سوال کا خانہ معلوم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
میں نے آپ کے لئے خانہ سوال کے شارٹ کٹ تیار کئے ہیں۔
یہ خانہ جات کے منسوبات بھی ہیں اور سوالات بھی ہیں
خانہ 1 کے سوالات
میری قسمت کیسی ہے
میرا مزاج کیسا ہے
میرا حال کیسا ہے
خانہ نمبر 2 کے سوالات
کیا مجھے مال دولت ملے گا۔
کیا خرید کروں یا فروخت کروں۔
میرے لیئے کونسا مبارک نگینہ ہے
میرے پاس کوئی غیر مرعی مخلوق حاضر ہوئی ہے یا نہیں۔
جو کھانے کا ارادہ وہ اثر کرے گی یا نہیں۔
خانہ نمبر 3 کے سوالات
چھوٹا سفر جو 30 کلومیٹر کے اندر ہو۔ ہوگا یا نہیں اور سفر کیسا رہے گا۔
میرے بہن بھائی کیسے ہیں۔
میرا دن کا خواب کیسا ہے
میری تعلیم کیسی ہے؟
خانہ نمبر 4 کے سوالات
میرا گھر دکان رقبہ پلاٹ کیسا ہے اور گھریلو حالات کیسے ہیں۔
میری عمر کتنی ہے
میری عاقبت کیسی ہے
میرے باپ کے حالات
خانہ نمبر 5 کے سوالات
میری اولاد کے حالات
میرے امتحان کا نتیجہ
میرا انعام نکلے گا یا نہیں ؟
میرا غم اور خوشی
خبر اچھی ملے گی یا بری
میری ڈاک یا پیغام آئے گا یا نہیں؟
نکاح کے معاملات کیسے ہونگے۔
میرے محبوب کے حالات۔
حمل کے معاملات۔
شکار کیسا رہے گا.
خانہ نمبر 6 کے سوالات
میرا مرض روحانی ہے یا جسمانی۔
ملازم رکھوں یا نہیں
جانور خریدوں یا فروخت کروں.
ماموں اور خالہ کے حالات۔
راز کھل جائے گا یا نہیں۔
گمشدہ ملے یا نہیں۔
خانہ نمبر 7 کے سوالات
کیا حاجت پوری ہوگی.
کیا مقدمہ جیت جاوں گا.
کیا غائب ملے گا.
کیا وکیل کرنا ٹھیک ہے.
کیا دشمن ظاہری موجود ہے.
میری شادی کیسی ہے۔
بیوی کا طالع۔
مد مقابل کا خانہ۔
خانہ نمبر 8 کے سوالات
مجھے کیسا خوف ہے۔
میری موت کیسے ہوگی۔
میں قرضہ دوں یا نہیں۔
میں دعویٰ کروں یا نہیں.
میرے جنسی معاملات.
خانہ نمبر 9 کے سوالات
میرے روحانی معاملات کیسے ہیں۔
میرا بیرونی یا بڑا سفر کیسا ہے۔
سفر ہوگا یا نہیں؟
میرے دینی معاملات کیسے ہیں۔
خانہ نمبر 10 کے سوالات
میری ملازمت کے متعلق
میرے کاروبار کی صورتحال
میرے ڈاکٹر و استاد و پیر و مرشد کے متعلق۔
میری والدہ کے متعلق
میرے چچا کے بیٹے کیسے ہیں
خانہ نمبر 11 کے سوالات
میرے پرانے دوست۔
میری دلی مراد.
شفا ملے گی یا نہیں؟
جس کام کی امید لگائی ہے ہوگا یا نہیں۔
خانہ نمبر 12 کے سوالات
میرے خفیہ دشمن۔
قیدی کے معاملات
پرانی بیماری
میرا کا ماضی کیسا تھا۔
خانہ نمبر 13 کے منسوبات
میری طلب
میری کوشش
خانہ نمبر 14کے منسوبات
میرا مطلوب
خاندان کے بزرگ
خانہ نمبر 15 کے منسوبات
جج کا حکم. زائچے کا لب لباب
خانہ نمبر 16 کے منسوبات
ہر کام کا انجام
عاقبت
قاضی کے حکم کے بعد کیا ہوگا۔