سبق نمبر 11
رمل کی کل 16 اشکال ہیں۔ ان میں سے کچھ اشکال مثبت یعنی خیروعافیت کی علامات ہیں
اور کچھ اشکال منفی یعنی شر و مصائب کی علامات ہیں۔ ان کی دو حصوں میں تقسیم کرکے ایک لسٹ بنائی گئی ہے۔ اس لسٹ کو دائرۀ عکس کہا جاتا ہے۔ اس کو آسان الفاظ میں اس طرح کہہ سکتے ہیں کہ ہر شکل کی ایک الٹ شکل ہوتی ہے ، الٹ شکل کا مطلب سیدھا سا ہے کہ اسکا مزاج بالکل برعکس ہوگا, ایک دینے والی تو دوسری لینے والی،
ایک بند کرنے والی تو دوسری کھولنے والی، ایک اچھی تبدیلی لانے والی تو دوسری خراب تبدیلی لانے والی،
ایک خیر کو قیام دینے والی تو دوسری شر کو طوالت کرنے والی،
ان اشکال کو ذہن میں رکھنا بہت ضروری ہے
ان کو پہچاننے کے لئے ذیل میں ایک جدول دیا گیا ہے۔ اس جدول میں دائرةالعکس دکھایا گیا ہے۔دائرہ عکس سے مراد یہ ہے کہ دکھنے میں ایک دوسرے کے بالکل الٹ نظر آنے والی اشکال جس طرح لیحان کا ایک نقطہ اوپر ہے اور انکیس کا نقطہ نیچے ہے۔ افعال میں یہ دونوں اشکال بالکل ایک دوسرے کے مخالف ہیں۔
لیحان سعد خارج ہے تو انکیس نحس داخل ہے۔
