سبق نمبر 12

زائچہ رمل کے خانوں کی وضاحت

خانوں کی وضاحت کرنے سے پہلے میں آپ کو وہ بات بتانا چاہتا ہوں جس کو کئی سینئر رمال بھی پوچھتے ہیں کہ

اوتاد کیاہوتے ہیں۔

ہم نے مختلف عمارتوں کو دیکھا ہے۔ کئی عمارتیں چار ستونوں پر کھڑی ہوتی ہیں۔ چار پائی کو دیکھیں تو چار عدد پائیوں پر کھڑی ہوتی ہے۔ اور ہم نے یہ بھی سنا ہے کہ فلاں شخص کی بہت عزت ہے وہ شہر کا چوتھا پائیا ہے۔ اس شخص کے بغیر شہر کا بیلنس آوٹ ہو جاتا ہے۔ اسی طرح چار پائی کا ایک پایا نہ ہو یا عمارت کا ایک سٹون نہ ہو تو وہ سیدھی کھڑی نہیں رہ سکتی۔

عمارت کے جو چار ستون ہوتے ہیں انہیں اوتاد کہا جاتا ہے۔ اسی طرح زائچہ بھی ایک عمارت یا مکان ہے ایک جہان حیرت ہے جو چار ستونوں پر بیلنس میں کھڑا ہوتا ہے۔

زائچہ کے ان چار ستونوں کو بھی اوتاد کہتے ہیں۔ مقام ولائت میں ایک عھدہ ہے جسے اوتاد کہتے ہیں۔ یہ عہدہ بھی چار افراد کے پاس ہوتا ہے ان چار افراد پر روحانی کونسل کی طرف سے کچھ ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ جن کی بدولت دنیا بیلنس میں جلتی ہے۔

زائچہ رمل بھی کیونکہ روحانیت سے تعلق رکھتا ہے تو زائچہ رمل کی دنیا کو متوازن رکھنے کے لئے اس میں چار اوتاد اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہوتے ہیں _

(یہ زائچہ رمل کے اوتاد ہیں روحانی کونسل کے نہیں۔)_

جو ذمہ دار حاضر سروس ہوتے ہیں انہیں اوتاد کہا جاتا ہے۔ یعنی وہ حال کی گھڑیوں میں موجود ہوتے ہیں۔

جو ذمہ دار اپنی ڈیوٹی نبھا کر چا چکے ہوتے ہیں۔ انہیں زائل اوتاد کہا جاتا ہے یعنی وہ ماضی میں تھے۔

اور جو ذمہ دار مستقبل میں ذمہ داریاں نبھائیں گے یعنی وہ مستقبل میں اوتاد بنیں گے انہیں مائل اوتاد کہا جاتا ہے۔

آسان لفظوں میں کہوں تو حال کا مطلب اوتاد ہے۔

ماضی کا مطلب زائل اوتاد

اور مستقبل کا مطلب مائل اوتاد ہے۔

امید کرتا ہوں کہ بات سمجھ میں آگئی ہوگی۔

( ا )زائچہ رمل میں16 خانے ہوتے ہیں۔ چار چار خانے ہر عنصر سے منسوب ہیں

خانہ نمبر 1۔5۔9۔13 آتشی ہیں ۔ اور خارج ہیں ۔

خانہ نمبر 2۔6۔10۔14 بادی ہیں اور منقلب ہیں ۔

خانہ نمبر 3۔7۔11۔15 آبی ہیں اور داخل ہیں۔

خانہ نمبر4۔8۔12۔16

خاکی ہیں۔ اور ثابت ہیں۔

( ب ) زائچے کے پہلے چار خانوں 1۔2۔3۔4 کو امہات یعنی مائیں کہتے ہیں۔

اور خانہ 5۔6۔7۔8 کو بنات یعنی بیٹیاں کہتے ہیں۔

اور خانہ 9۔10۔11۔12 کو متولدات یعنی نواسیاں کہتے ہیں

اور خانہ 13۔14۔15۔16 کو زوائیدات یعنی اضافی خانے کہتے ہیں۔

( ج ) خانہ نمبر1۔ 4 ۔7۔ 10۔ اوتاد ہیں یہ خانے نہایت ہی قوی ہوتے ہیں کیونکہ یہ آن ڈیوٹی آفیسر ہوتے ہیں۔ اور انکا تعلق زمانہ حال سے ہے۔ آسان لفظوں میں خانہائے حال کہہ سکتے ہیں۔

خانہ نمبر 2 ۔ 5۔ 8 ۔11 مائل اوتاد ہیں۔ اور انکا تعلق زمانہ مستقبل سے ہے۔ ان کو خانہائے مستقبل کہ سکتے ہیں

خانہ نمبر 3 ۔ 6۔ 9۔ 12 زائل اوتاد ہیں۔ اور انکا تعلق زمانہ ماضی سے ہے۔ ان کو خانہائے ماضی کہہ سکتے ہیں۔

خانہ نمبر 13۔14۔15۔16 وتد الوتد ہیں ان کو اوتاد کے ساتھی یا معاون کہہ سکتے۔ اور انکا تعلق بھی زمانہ حال سے ہے۔

( د ) خانہ جات آتشی خارج اور مذکر ہیں۔

خانہ جات بادی منقلب اور مذکر ہیں۔

خانہ جات آبی داخل

اور مونث ہیں۔

خانہ جات خاکی ثابت اور مونث ہیں۔

مذکر مونث خانوں کو یاد رکھنے آسان فارمولا یہ ہے کہ دو دو خانے کے حساب سے مذکر اور مونث ہیں۔

پہلے دو خانے مذکر دوسرے دو خانے مونث تیسرے دو خانے پھر مذکر۔ علی ھذالقیاس

( ھ ) خانہ نمبر 1۔4۔5۔10۔11۔13 سعد خانے ہیں۔

خانہ نمبر 3۔ 6۔ 8۔13 نحس خانے ہیں۔

خانہ نمبر 2 ۔7 ۔9 ۔14۔ 15۔16۔متوازن ہیں

گذشتہ سے متصل دوستوں کی آسانی کے لئے شارٹ کٹ۔

زائچہ رمل کا پہلا خانہ آتشی ہے دوسرا بادی تیسرا آبی چوتھا خاکی پانچواں پھر آتشی ہے چھٹا بادی ہے اسی ترتیب سے 16 خانے ہیں۔

اسی طرح زائچہ کا پہلا خانہ حال ہے دوسرا مستقبل تیسرا ماضی چوتھا پھر حال پانچواں پھر مستقبل ہے اسی ترتیب سے 12 خانے ہیں ہیں اور آخری چار خانے حال کے ہیں۔

زائچہ کے پہلے دو خانے مذکر ہیں دوسرے دو خانے مونث ہیں تیسرے دو خانے پھر مذکر ہیں اور چوتھے دو خانے پھر مونث ہیں۔اسی اگلے خانے بھی دو دو کرکے مذکر اور مونث ہیں۔ دوسرا طریقہ آتشی اور بادی خانے مذکر ہیں اور آبی اور خاکی خانے مونث ہیں۔

زائچہ میں اگر اوتاد کے خانے سائل کے حق میں ہوں تو سمجھ لیں کہ سائل کے تمام معاملات درست چل رہے ہیں۔ خانہ ایک قسمت کا خانہ چار گھرو مکان کا۔

خانہ سات شریک حیات خانہ دس رزق روزی کا ہوتا ہے۔

اگر کسی کو ان چاروں چیزوں میں خیر و برکت حاصل ہوتو پھر کیا غم ہے۔

طالع میں اگر سعد شکل آئے تو سائل کا حال کیسا ہے

اگر شکل سعد خارج طالع میں ائے تو سائل کا طالع بہت اونچا ہے۔ اعلیٰ قسم کے خیالات رکھتا ہے ۔ بزرگی ، ترقی ، اوپر جانے ، بڑے عہدے یا بڑا آدمی بننے کے خیالات وغیرہ رکھتا ہے ۔ مال کی طلب اور کہیں دور دراز سفر کی تیاری یا آرزو و وغیرہ دل میں ہوتی ہے

اگر شکل سعد داخل خانہ اول میں آئے تو سائل کے خیالات نیک مگر داخلی قسم کے ہوتے ہیں۔ طبیعت میں سستی آجاتی ہے اور چاہتا ہے کہ گھر بیٹھے سارے کام بن جائیں امیدیں پوری ہو جائیں۔ مال بغیر تکلیف اور محنت کے مل جائے طبعیت کو طرح طرح کی خوشیاں اور فرحتیں حاصل ہوں بحر حال سائل کا طالع سعد ہے۔

اگر شکل سعد منقلب خانہ اول میں آجائے تو سائل کا طالع کبھی خوش کبھی ناخوش ہوتا ہے ۔ حالانکہ سعادت نحوست پر غالب ہے۔ سائل کا دل کہیں گھومنے ، دور دراز کے سفر کرنے زیارات وغیرہ کے لئے جانا چاہتا ہے۔ بہر حال اس کا بخت کھل چکا ہوتا ہے ۔

اگر شکل سعد ثابت خانہ اول میں ہو تو سائل کا طالع سعد تو ہے مگر ایک جگہ پر بندھا ہوا ہے ، یا رک گیا ہے۔ منزل کو چلتے چلتے راستہ آگے سے ٹوٹ گیا ہے۔ منزل تک رسائی ہوگی مگر دیر سے کیونکہ ٹوٹا ہوا راستہ جب تک نہیں بنتا منزل ذرا مشکل ہو جاتی ہے۔ بہر حال سعادت ہے مگر یہ کسی کام کی نہیں ہے ۔ جیسے حالات فی الحال ہیں کافی عرصہ تک ویسے ہی رہیں گے۔

راقم الحروف

ڈاکٹر مزمل حسین

طالع میں اگر نحس شکل آئے تو سائل کا حال کیسا ہوتا ہے

خانہ اول میں اگر نحس خارج شکل ہو تو طالع سائل کا نہایت ہی نحس ہے وہ غمگین اور پریشان ہے اس کو زیادہ تر فکر ہے رشتہ داروں ، بھائیوں اور بہنوں کا اور گھر والوں کا اور اجنبی لوگوں کا ۔ سائل اتنا پریشان رہتا ہے کہ اس کا دل چاہتا ہے کہیں دور دراز کے سفر پر بغیر کسی مقصد و منزل کے چلا جائے اور پھر لوٹ کے ہی نہ آئے۔

اگر شکل ںحس داخل طالع میں آجائے تو طالع نحس ہے ۔ اور سائل کو نحوست نے جکڑ رکھا ہے سائل غم اور تفکرات میں ڈوبا رہتا ہے۔ کسی ایسی سوچ میں ہے جس کا حل اس کو نہی ملتا۔ ایسی مصیبت میں ہوتا ہے کہ جہاں سے نکلنا حالات کے مطابق دشوار ہوتا ہے۔

جس کام کو جاتا ہے ناکام لوٹتا ہے یا کام ہونے کے وعدے اور اقرار سن کر لوٹ آتا ہے۔

اگر شکل نحس منقلب خانہ اول میں ہو تو طالع نحس ہے۔ مگر منتقلب ہونے کی وجہ سے نحوست کے دن جلدی گزر جائیں گے۔ فی الوقت تو سائل کا طالع تردد میں ہوتا ہے اور کچھ طبیعت بھی ٹھیک نہیں رہتی۔ سائل کو کوئی مرض لاحق ہونے والا ہوتا ہے یا کوئی غم یا صدمہ پہنچنے والا ہوتا ہے سائل کو سفر کرتے وقت احتیاط کرنا چاہئیے۔

اگر شکل نحس ثابت خانہ اول میں آجائے یعنی حمرہ یا جماعت تو طالع نحس ہے

اور نحوست مضبوط ہوتی جارہی ہے۔ سائل کو کچھ بھی سمجھ میں نہیں آرہا ہوتا۔ دماغ پر بوجھ بدن میں سستی وغیرہ مختلف قسم کے خیالات وسوسے اور وہم وگمان آتے رہتے ہیں۔ فیصلے کی قوت کم۔ سوالات اور خیال کے دو رو جوابات سامنے آتے ہیں اور سائل کوئی فیصلہ نہیں کر پاتا ۔ سائل اگر کچھ دنوں کے لئے رہنے کی جگہ تبدیل کرے اور چند دن کہیں دوسرے مقام پر گزار کر آئے تو نحوست دُور ہو سکتی ہے۔

راقم الحروف

ڈاکٹر مزمل حسین