سبق نمبر 13
جیسا کہ میں آپ کو رمل کی سولہ اشکال اور بیوت زائچہ کے عنصری منسوبات بتا چکا ہوں.
آج ہم عناصر کی دوستی اور دشمنی کے بارے میں سیکھیں گے۔
رمل کی کئی کتابوں میں عناصر کی دوستی و دشمنی غلط بیان کی گئی ہے۔
گروپ میں موجود اطباء کرام ہیں میری اس بات کی ان شاءاللہ تائید کریں گے۔

میں آپ کو ایک فارمولا بتانے جا رہا ہوں جو میں نے قاری و حافظ عمر حیات سلطانی صاحب عفی عنہ کو تقریبن 6 سال پہلے سمجھایا تھا۔
دیکھئے۔
چار عناصر ہیں یہ تو آپ کو معلوم ہے۔
ا۔ آتش یعنی آگ یعنی گرمی۔
ب۔ باد یعنی ہوا یعنی خشکی
د۔ آب یعنی پانی یعنی تری۔
ح۔ خاک یعنی مٹی یعنی سردی۔
نمبر1 ۔آتش اور خاک آپس میں سو فیصد مخالف ہیں۔
کیونکہ آتش کا مطلب گرمی ہے۔ اور خاک کا مطلب سردی ہے۔
سردی اور گرمی ایک دوسرے کو ختم کرتی ہیں۔
نمبر2 .باد اور آب آپس میں سو فیصد مخالف ہیں۔
کیونکہ باد خشکی ہے اور آب تری ہے۔ تری اور خشکی ایک دوسرے کو ختم کرتی ہیں۔
کائنات میں کل چار عناصر ہیں جو اوپر بیان کئے ہیں۔
ان عناصر کے 4 ہی مزاج ہیں یعنی گرم و سرد و خشک و تر۔۔
ان مزاجوں میں سے آٹھ مزاج جنم لیتے ہیں۔
دو دو مزاج ہر عنصر کے ہوتے ہیں۔ اور مزاج عناصر کی دوستی سے بنتے ہیں۔ جو عناصر دشمن ہیں وہ کبھی مزاج نہیں بنا سکتے۔
1۔ آتش یعنی گرمی کے دو مزاج ہیں۔
١۔گرم خشک
(آتشی بادی مضبوط دوستی)
٢۔گرم تر
(آتشی و آبی کمزور دوستی)
2۔ دو مزاج خشکی کے ہوتے ہیں
١۔خشک گرم
(بادی آتشی مضبوط دوستی )
٢۔خشک سرد
(بادی خاکی کمزور دوستی )
3۔دو مزاج سردی کے ہوتے ہیں۔
١۔سردی خشکی
(خاکی بادی کمزور دوستی)
٢۔سردی تری
(خاکی آبی مضبوط دوستی)
4۔ دو مزاج تری کے ہوتے ہیں
١۔ تر سرد
(آبی خاکی مضبوط دوستی)
٢۔تر گرم
(آبی آتشی کمزور دوستی)
یہ ترتیب وضاحت کرتی ہے کونسے عنصر کے خانہ میں کونسی شکل پکی دوست ہے کونسی شکل کچی دوست ہے اور کونسی شکل دشمن ہے۔اور کونسی اپنے ہی ہم عنصر خانہ میں ہے۔
ہر عنصر کی منسوب رمل کی شکل اپنے ہم عنصر خانہ میں قوی ترین ہوتی ہے۔
اس کو آسانی سے سمجھنے کے لئے میں نے آپ کے لئے کاغذ پر ایک چارٹ بنایا ہے۔ اگر آپ اس چارٹ کو سمجھ گئے تو ان شاءاللہ تا زندگی عناصر کی دوستی دشمنی کو نہیں بولیں گے۔
حاصل گفتگو یہ ہے کہ اگر آتشی خانے میں خاکی شکل آجاۓ تو وہ شکل بہت کمزور ہوگی۔ اگر خاکی خانے آتشی شکل آجائے تو وہ شکل وہاں بہت کمزور ہوگی۔
اسی طرح بادی خانہ میں آبی شکل آجائے تو وہ بہت کمزور ہوگی اور آبی خانہ میں بادی شکل آجائے تو وہ وہاں بہت کمزور ہوگی۔ باقی خانوں میں اشکال تقریبن متوازن طاقت میں ہی ہونگی۔
اور اگر ہم عنصر شکل کسی خانہ میں ہو تو وہ بہت طاقتور ہوگی۔
راقم الحروف
ڈاکٹر مزمل حسین