سبق نمبر 15
احکام لگانا
احکام لگاتے وقت سب پہلے یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ سوال حصول و وصول کا ہے۔ یا جدائی و فراق کا ہے۔ تبدیلی کا ہے یا قیام کا ہے۔ اس کے بعد یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ سوال کس خانے سے متعلق ہے یہ معلومات میں آپ پہلے دے چکا ہوں خانوں اور اشکال کے تعارف میں اب اس معلومات کے پریکٹیکل کی باری ہے۔
اگر سوال کسی چیز کے حصول کا ہو تو مطلوبہ خانہ میں شکل داخل ہوگی تو جواب ہاں میں ہے خارج ہوگی تو جواب نہ میں ہے منقلب ہوگی تو ففٹی ففٹی ہاں اور نہ یعنی کچھ حاصل ہوگا کچھ نہیں ملے گا۔
اگر مقصد کے خانہ میں شکل ثابت ہوگی تو تاخیر سے حصول یا وصول ہو گا۔ لیکن اس امر کو کنفرم کرنے لئے کہ کیا میرا کام سچ میں ہو جائے گا؟ اس مقصد کے لئے زائچہ کے دوسرے خانہ جات سے گواہی لی جاتی ہے۔ مندرجہ ذیل سطور میں اس کی مزید تفصیل بیان کی گئی ہے۔
اصول و قواعد تکرار
زائچہ رمل میں کسی شکل کا ایک سے زیادہ بار ظاہر ہونا تکرار کہلاتا ہے۔
علمائے رمل نے تکرار کے قواعد کو مخفی رکھا ہے۔ لیکن ہم نے جو محنت کرکے راز پائے ہیں آپ کے سامنے بے مول پیش کر رہے ہیں۔
زائچہ رمل میں احکام لگاتے وقت اشکال کی تکرار کو دیکھا جاتا ہے کہ اُس نے زائچہ میں کن کن خانوں میں تکرار کی ہے . سب سے پہلے یہ معلوم ہونا چاہئیے کہ زائچہ رمل میں خانہ نمبر ۔6۔8۔12 نحس کہلاتے ہیں . اور خانہ نمبر 11۔14 سعد کہلاتے ہیں۔
اب قاعدہ اسکا یہ ہے کہ اگر خانہ مقصد کی کوئی شکل خانہ ۔6۔8۔12 میں تکرار کرے تو حکم ناکامی کا ہوتا ہے کیونکہ یہ نحس خانے ہیں ۔ اگر وہی شکل خانہ 11۔14 میں تکرار کرے تو دلیل حصول مراد یعنی کامیابی کی ہوتی ہے۔
خانہ مقصد کی شکل کا عکس:
احکام لگاتے وقت زائچہ میں خانہ مقصد کی شکل کا عکس بھی دیکھا جاتا ہے۔
( دائرہ عکس پچھلے اسباق میں شیئر کر چکا ہوں)
اگر خانہ مقصد میں شکل مقصد کی ہو اور اس کا عکس زائچہ کے خانہ نمبر 11۔14 میں ہو تو دلیل ناکامی کی ہوتی ہے اگر عکس خانہ ۔ 6۔8۔12 میں آئے تو دلیل حصول مراد کی ہوتی ہے۔
اگر سوال وصول کا ہو اور خانہ سوال میں شکل خارج آئے ۔ اور وہ اُلٹ کر یعنی اس شکل کا عکس خانہ 11۔ 14 میں آئے تو مطلب ہوتا ہےکہ فی الحال اس کام میں کامیابی نہیں ہے ، لیکن آنے والے کسی وقت میں کامیابی ضرور ہوگی۔
اسی طرح اگر خارج کا سوال ہو خانہ مقصد میں داخل شکل آئے اور 11۔14 میں عکس ہو تو بھی آنے وقت میں کامیابی ہونے کی دلیل ہے۔ دوسرے سوالات کو بھی اسی پر قیاس کریں۔
کچھ نکات باقی ہیں اگلے سبق میں بتاؤں گا۔