سبق نمبر 2

ابدح سے ابتداء

دائرہ ابدح کس نے ترتیب دیا کب ترتیب دیا اس پر علماء رمل میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ کوئی حضرت دانیال علیہ السلام سے منسوب کرتا ہے تو کوئی حضرت دانیال علیہ السلام کے علم رمل سے ہی انکاری ہے۔ ہمیں اس بحث میں پڑنے کی ضروت نہیں ہے۔

آئیۓ ہم دیکھتے ہیں کہ دائرہ ابدح کیا ہے۔ اور کس طرح علم رمل کو آسان بناتا ہے۔

ابدح حروف ابجد قمری میں سے لئے گئے چار حروف ہیں۔ جن کی اصل ترتیب مندرجہ ذیل ہے۔

ا

ب

د

ح

ان حروف کو ان کی ترتیب کے حساب سے یاد رکھنے کے لئے مختصر کیا گیا۔ آپس میں ملا کر ایک لفظ بنا دیا گیا جو ( ابدح ) بنا۔

اس لفظ ابدح میں ہی رمل کی 16 اشکال کا راز چھپا ہوا ہے۔

اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ ان چار حروف کو ہی کیوں لیا گیا۔

اس کے لئے آپ کو رمل کی 16 اشکال کی ام الاشکال شکل نمبر 15 جس کا نام طریق ہے کو سمجھنا ہوگا۔

دائرہ ابدح میں شکل طریق کا نمبر پندرھواں ہے۔ لیکن اشکال رمل کی تخلیق میں یہ سب سے پہلی شکل ہے۔ جس میں چار نقاط ہیں۔ جو دکھنے میں اس طرح کی نظر آتی ہے۔

°

°

°

°

شکل طریق میں چاروں مقامات پر افراد ہی ہیں۔

رمل کی زبان میں نقطہ(°) کو فرد کہتے ہیں اور آمنے سامنے دو نقطوں(°°)کو زوج کہتے ہیں۔ عام طور پر دو نقطوں کی بجائے اس طرح کی لکیر --- لگا دی جاتی ہے جو زوج یعنی دونقطوں کی مترادف ہے اور زوج ہی کہلاتی ہے۔ فرد طاق ہے زوج جفت ہے۔ فرد واحد ہے زوج جمع ہے۔

علما رمل نے فرد کو زندہ کہا ہے اور اس کے اعداد مقرر کئے ہیں

اور زوج کو مردہ کہا ہے۔زوج کے کوئی اعداد مقرر نہیں کئے ہیں۔

یعنی نقطوں کے اعداد ہیں اور لکیر کے کوئی اعداد نہیں ہیں۔ یا اس طرح کہہ لیں لکیر کے اعداد صفر مقرر کئے ہیں۔

ام الاشکال شکل طریق میں چار نقطے اوپر نیچے سیدھے کھڑے ہیں۔

علماء رمل نے سب سے اوپر والے نقطے کو عنصر آتش سے منسوب کیا ہے اور اس کا عدد 1 مقرر کیا ہے۔

اس کے نیچے والے یعنی دوسرے نقطے کو عنصر باد سے منسوب کیا ہے اور اس کا عدد 2 مقرر کیا ہے۔

اس سے نیچے والے یعنی تیسرے نقطے کو عنصر آب سے منسوب کیا ہے اور اس کا عدد 4 مقرر کیا ہے۔ اور سب سے نیچے والے نقطے کو عنصر خاک سے منسوب کیا ہے اور اس کا عدد 8 مقرر کیا ہے۔( عناصر کی ترتیب کو یاد کرنے کا آسان طریقہ اس پوسٹ کے بعد بتاتا ہوں)

فرض کریں ابھی اس وقت جب آپ یہ تحریر پڑھ رہے ہیں تو آپ کو با آسانی یاد ہوگا کہ کس نمبر والے نقطے کے کتنے اعداد ہیں۔ لیکن کچھ دن کے بعد یہ اعداد آپ کی یاداشت سے مٹ سکتے ہیں۔

اس یاداشت کو مٹنے سے بچانے کے لئے علما رمل نے ایک شارٹ کٹ بنایا ہے ہے اسی شارٹ کٹ کا نام ابدح ہے۔

ابدح دراصل شکل طریق کے نقطوں کے اعداد کے ہم اعداد حروف ہیں۔

ابجد قمری میں الف کا عدد 1 ہے۔

حرف با کے اعداد 2 ہیں

حرف دال کے اعداد 4 ہیں اور

حرف حا کے اعداد 8 ہیں

اب آپ شکل طریق کو اور ابدح کو آمنے سامنے رکھیں تو آپ کو آسانی کے ساتھ سمجھ آجائے گا کہ شکل طریق میں پورا ابدح موجود ہے۔

ا۔ کا عدد 1 = °

ب۔ کا عدد 2 = °

د ۔ کا عدد 4 = °

ح۔ کا عدد 8 = °

آپ کے سامنے شکل طریق اور ابدح کے اعداد موجود ہیں۔ دونوں کی ایک ہی ویلیو ہے۔

اگر آپ نے لفظ ابدح کو یاد رکھا تو آپ کبھی بھی رمل کی اشکال کے نقطوں کے اعداد کو نہیں بولیں گے۔ کیونکہ ابجد قمری کے اعداد کو عاملین کی اکثریت جانتی ہے

اب شکل طریق کے چاروں افراد کے اعداد جمع کریں تو کل اعداد 15 پندرہ بنتے ہیں۔

اور ابدح کے اعداد جمع کریں تو وہ بھی کل 15 بنتے ہیں۔

اس ترتیب سے دائرہ ابدح کی پندرہ اشکال میں نقطہ جس مقام پر موجود ہو اس کے اعداد ابدح کے مقابل رکھ کر دیکھنے سے پتا چلتا ہے کہ کس شکل کے کتنے اعداد ہیں۔ جس شکل کے جتنے اعداد ہوں وہ اتنے نمبر کی شکل ہوتی ہے۔

مثال:

جیسے ڈائرہ ابدح کی پہلی شکل جس میں سب سے اوپر مقام آتش پر نقطہ موجود ہے جو عدد ایک کا حامل ہے نیچے تین مقامات پر زوج ہے۔ آپ کو بتایا ہے کہ زوج کے اعداد صفر ہیں بے وہ شکل کے آتشی مقام پر ہو بادی مقام پر ہو یا آبی پر یا خاگی پر ہو کسی بھی مقام پر ہو زوج کا عدد صفر ہی رہے گا۔

پہلی شکل( لیحان) میں اوپر والے مقام یعنی آتشی مقام پر صرف ایک ہی نقطہ ہے۔ تو اس نقطے کا عدد 1 ہے

اس نیچے والی تین لکیروں کے تین صفروں سے جمع کیا تو حاصل جمع عدد 1 ہی بنا۔ تو شکل لیحان کے اعداد ہوئے 1۔ اس کو دائرہ ابدح میں شکل نمبر 1 دیا گیا۔

اسی طرح دائرہ ابدہ کی

شکل نمبر 16 جس کا نام جماعت ہے اس میں کوئی بھی فرد موجود نہیں ہے اس کی چاروں لکیروں( ازواج) کے صفروں کو جمع کریں تو جواب صفر ہی آتا ہے۔ تو دائرہ ابدح کی روح سے صفر 16 کے مترادف ہے۔ کیونکہ افراد کے اعداد 15 سے زیادہ ہونا ممکن نہیں ہے۔

اسی ترتیب سے نقطوں کے اعداد جمع کرتے جائیں تو تمام شکلوں کے نمبرز نکل آتے ہیں۔

اشکال رمل کی 1 سے 15 تک اعداد کے حساب سے جو ترتیب بنتی ہے اس کو دائرہ ابدح کا نام دیا گیا ہے جس کی سولہویں شکل کے اعداد صفر ہیں۔

دائرہ ابدح کی تصویر اور 16 اشکال کے عربی نام آپ سب کو یاد کروا دئے ہیں۔

سبق 2 — ابدح سے ابتداء

° = 1

---= 0

---= 0

---= 0

1+0+0+0=1

شکل لیحان۔

--- = 0

° = 2

--- = 0

--- = 0

0+2+0+0= 2

شکل حمرہ

° = 1

° = 2

---= 0

---= 0

1+2+0+0= 3

نصرة الخارج

--- =0

--- =0

° =4

--- =0

0+0+4+0= 4

شکل بیاض

آتشی نقطہ کا عدد 1

بادی نقطہ کا عدد 2

آبی نقطہ کا عدد 4

خاکی نقطہ کا عدد 8

ہے۔

سب سے اوپر مرتبہ آتشی ہے

اس کے بعد مرتبہ بادی ہے

اس کے بعد مرتبہ آبی ہے۔

اس کے بعد مرتبہ خاکی ہے۔

▪️آتشی 1

▪️بادی 2

▪️آبی 4

▪️خاکی 8

یہ پوسٹ گروپ ممبران کے لئے ایک ٹِپ ہے۔

دوست اس کو سبق ہی سمجھ لیں

کائنات بنیادی طور پر عناصر اربع سے خلق کی گئی ہے۔ اسی لحاظ سے اشکال رمل کے بھی چار مراتب رکھے گئے ہیں۔ جملہ عناصر میں سب سے کم وزن اور سبک عنصر آتش ہے اس لئے اشکال رمل میں پہلا مرتبہ نقطہ اآتش کو دیا گیا۔ باد یعنی ہوا آتش سے کسی قدر زیادہ وزن رکھتی ہے تو اس کو دوسرے درجہ پر رکھا گیا۔ اسی طریقہ سے آب یعنی پانی کا وزن ہوا سے زیادہ ہے آپ کو تیسرے درجہ پر رکھا گیا۔ اور خاک یعنی مٹی کا وزن پانی سے زیادہ ہے تو اس کو چوتھے درجہ پر رکھا گیا۔

چار عناصر

عناصر کی ترتیب اکثر لوگ بھول جاتے ہیں۔

میں آپ کو ایک ایسا راز بتاتا ہوں کہ آپ زندگی بھر عناصر کی ترتیب نہیں بولیں گے۔

عناصر کی ترتیب کچھ یوں ہے کہ آتش باد آب اور خاک۔

راز یہ ہے کہ آپ ہمارے نظام شمسی اور زمین پر غور کریں۔

نظام شمسی میں ہمیں نظر آتا ہے کہ سب بلند سورج ہے۔ جو آگ کا گولہ ہے۔ جو ہماری زمین کو حرارت دیتا ہے۔ اور پورے آسمان میں روشنی پھیلاتا ہے۔سورج کا عنصر ہے آتش۔

اس کے بعد پورے قرعہ ارض میں ہوا پھیلی ہوئی ہے۔ اس کو عنصر باد کہتے ہیں۔

اس کے بعد زمین کے تین چوتھائی حصہ پر پانی پھیلا ہوا ہے۔ اس عنصر کو آب کہتے ہیں۔

زمین میں ایک چوتھائی حصہ خشکی یعنی مٹی ہے اس عنصر کو خاک کہتے ہیں۔

آپ ذرہ غور کریں کہ سب سے اوپر سورج یعنی آتش عنصر نمبر ایک اس کے نیچے ہوا یعنی باد عنصر نمبر دو اس کے نیچے پانی یعنی آب عنصر نمبر تین۔ اس پانی کے اندر ایک چوتھائی مٹی یعنی خاک عنصر نمبر چار۔

اب آپ جب بھی کبھی عناصر کی ترتیب بھول جائیں تو سورج ہوا پانی اور مٹی کو اوپر سے نیچے کی طرف دیکھیں عناصر کی ترتیب سیدھی ہو جائے گی۔