سبق نمبر 21
بند زائچہ کے احکام
1۔ زائچہ اگر شکل لیحان کی تکرار سے بند ہو تو شدید نظر بد انسانی ہوتی ہے۔
2۔ زائچہ اگر حمرہ کی تکرار سے بند ہو تو شدید جناتی مسائل ہوتے ہیں۔
3۔ زائچہ اگر اجتماع کی تکرار سے بند ہو تو سائل پر غیر معمولی روحانی و آسیبی اثرات ہوتے ہیں یا سائل خود عامل ہے یا جادوگر ہوتا ہے۔
4۔ زائچہ اگر انکیس کی تکرار سے بند ہو تو سائل پر کسی مزار یا قبر سے رجعت یا نظر بد ہوتی ہے۔
5۔ زائچہ اگر شکل فرح کی تکرار سے بند ہو تو نظر بد جناتی ہوتی ہے اس کو ام الصبیان بھی کہہ سکتے ہیں ڈائن کی نظر بد بھی کہہ سکتے ہیں۔
6۔ زائچہ اگر شکل نقی کی تکرار سے بند ہو تو سائل پر رجعت یا بد دعا کا اثر ہوتا ہے۔
7۔ زائچہ اگر شکل طریق کی تکرار سے بند ہوتو ہمزاد یا تعویزات وغیرہ کے شدید اثرات ہوتے ہیں۔
8۔ زائچہ اگر شکل جماعت کی تکرار سے بند ہو تو زائچہ میں شکل جماعت کا غلبہ ہوتا ہے۔ سائل کا ہر کام بندش و رکاوٹ کا شکار ہوتا ہے۔ شدید قسم کے جادو اور بندش کے اثرات ہوتے ہیں
مندرجہ بالا آٹھ اقسام کے زائچوں کو کھولنے سے گریز کرنا لازمی ہے اور حکم بھی نہ لگایا جائے ورنہ رمال بذات خود کسی مصیبت میں پھنس سکتا ہے رمال پر رجعت ہونے کے چانسز ہوتے ہیں۔
ان اشکال کے علاوہ اگر کسی شکل کی تکرار سے زائچہ بند ہو تو صرف مجبوری کے عالم میں زائچہ منقلب کیا جا سکتا ہے۔ ورنہ بند زائچہ ہر حال میں نحوست کا باعث ہی ہوتا ہے۔
راقم الحروف
ڈاکٹر مزمل حسین