سبق نمبر 22
بیت الطالع خانہ 1 کے احکامات
طالع میں اگر سعد شکل آئے تو سائل کا حال کیسا ہے
اگر شکل سعد خارج طالع میں ائے تو سائل کا طالع بہت اونچا ہے۔ اعلیٰ قسم کے خیالات رکھتا ہے ۔ بزرگی ، ترقی ، اوپر جانے ، بڑے عہدے یا بڑا آدمی بننے کے خیالات وغیرہ رکھتا ہے ۔ مال کی طلب اور کہیں دور دراز سفر کی تیاری یا آرزو و وغیرہ دل میں ہوتی ہے
اگر شکل سعد داخل خانہ اول میں آئے تو سائل کے خیالات نیک مگر داخلی قسم کے ہوتے ہیں۔ طبیعت میں سستی آجاتی ہے اور چاہتا ہے کہ گھر بیٹھے سارے کام بن جائیں امیدیں پوری ہو جائیں۔ مال بغیر تکلیف اور محنت کے مل جائے طبعیت کو طرح طرح کی خوشیاں اور فرحتیں حاصل ہوں بحر حال سائل کا طالع سعد ہے۔
اگر شکل سعد منقلب خانہ اول میں آجائے تو سائل کا طالع کبھی خوش کبھی ناخوش ہوتا ہے ۔ حالانکہ سعادت نحوست پر غالب ہے۔ سائل کا دل کہیں گھومنے ، دور دراز کے سفر کرنے زیارات وغیرہ کے لئے جانا چاہتا ہے۔ بہر حال اس کا بخت کھل چکا ہوتا ہے ۔
اگر شکل سعد ثابت خانہ اول میں ہو تو سائل کا طالع سعد تو ہے مگر ایک جگہ پر بندھا ہوا ہے ، یا رک گیا ہے۔ منزل کو چلتے چلتے راستہ آگے سے ٹوٹ گیا ہے۔ منزل تک رسائی ہوگی مگر دیر سے کیونکہ ٹوٹا ہوا راستہ جب تک نہیں بنتا منزل ذرا مشکل ہو جاتی ہے۔ بہر حال سعادت ہے مگر یہ کسی کام کی نہیں ہے ۔ جیسے حالات فی الحال ہیں کافی عرصہ تک ویسے ہی رہیں گے۔
طالع میں اگر نحس شکل آئے تو سائل کا حال کیسا ہوتا ہے
خانہ اول میں اگر نحس خارج شکل ہو تو طالع سائل کا نہایت ہی نحس ہے وہ غمگین اور پریشان ہے اس کو زیادہ تر فکر ہے رشتہ داروں ، بھائیوں اور بہنوں کا اور گھر والوں کا اور اجنبی لوگوں کا ۔ سائل اتنا پریشان رہتا ہے کہ اس کا دل چاہتا ہے کہیں دور دراز کے سفر پر بغیر کسی مقصد و منزل کے چلا جائے اور پھر لوٹ کے ہی نہ آئے۔
اگر شکل نحس داخل طالع میں آجائے تو طالع نحس ہے ۔ اور سائل کو نحوست نے جکڑ رکھا ہے سائل غم اور تفکرات میں ڈوبا رہتا ہے۔ کسی ایسی سوچ میں ہے جس کا حل اس کو نہی ملتا۔ ایسی مصیبت میں ہوتا ہے کہ جہاں سے نکلنا حالات کے مطابق دشوار ہوتا ہے۔
جس کام کو جاتا ہے ناکام لوٹتا ہے یا کام ہونے کے وعدے اور اقرار سن کر لوٹ آتا ہے۔
اگر شکل نحس منقلب خانہ اول میں ہو تو طالع نحس ہے۔ مگر منتقلب ہونے کی وجہ سے نحوست کے دن جلدی گزر جائیں گے۔ فی الوقت تو سائل کا طالع تردد میں ہوتا ہے اور کچھ طبیعت بھی ٹھیک نہیں رہتی۔ سائل کو کوئی مرض لاحق ہونے والا ہوتا ہے یا کوئی غم یا صدمہ پہنچنے والا ہوتا ہے سائل کو سفر کرتے وقت احتیاط کرنا چاہئیے۔
اگر شکل نحس ثابت خانہ اول میں آجائے یعنی حمرہ یا جماعت تو طالع نحس ہے
اور نحوست مضبوط ہوتی جارہی ہے۔ سائل کو کچھ بھی سمجھ میں نہیں آرہا ہوتا۔ دماغ پر بوجھ بدن میں سستی وغیرہ مختلف قسم کے خیالات وسوسے اور وہم وگمان آتے رہتے ہیں۔ فیصلے کی قوت کم۔ سوالات اور خیال کے دو رو جوابات سامنے آتے ہیں اور سائل کوئی فیصلہ نہیں کر پاتا ۔ سائل اگر کچھ دنوں کے لئے رہنے کی جگہ تبدیل کرے اور چند دن کہیں دوسرے مقام پر گزار کر آئے تو نحوست دُور ہو سکتی ہے۔
زائچہ رمل کا پندرہواں خانہ یعنی میزان۔ میزان کا مطلب انصاف کا ترازو ۔ دائرہ سکن کی پندرہویں شکل اجتماع بھی منصف اور انصاف اور تصفیہ سے منسوب ہے۔
اس بات کو بھی لکھ لیں۔ دائرہ سکن کو اس ترتیب سے بھی شاید ہی کوئی ایکسپلین کرے گا۔
جس کا طالع اجتماع ہوگی وہ انصاف پسند اور تصفیہ طلب طبیعت والا بندہ ہوگا۔ یعنی میزان کی شکل اس کے طالع میں آئی بیٹھی ہوتی ہے۔
جس کے طالع میں ۔شکل اجتماع آئے گی وہ پڑھا لکھا باشعور انسان ہو گا ۔اور عطارد کا تعلق ہی دماغ سے ہے ۔۔
پڑھا لکھا باشعور انسان ہمیشہ انصاف پسند ہوتا ہے۔ صلح صفائی پسند کرتا ہے۔ دنیا کو ایک باغ کی طرح سرسبز و شاداب دیکھنا چاہتا ہے۔
راقم الحروف
ڈاکٹر مزمل حسین