سبق نمبر 24
بیت الاقارب خانہ نمبر 3 کے احکامات
یہ خانہ چھوٹے سفر اور حصول علم ۔ بھائی بہن قریبی رشتہ داروں اور قریبی ساتھیوں سے منسوب ہے اور دن کے خواب اور تعبیر اور عقیدہ و دین و ایمان وغیرہ سے منسوب ہے۔
اس میں ہم دیکھتے ہیں کہ بھائی بہن کیسے ہیں اور کتنے ہیں۔
تیسرا خانہ اقارب سے تعلقات کا زمانہ حال بتائے گا۔ دوسرا خانہ ماضی کے حالات اور چوتھا خانہ اقارب سے تعلقات کا مستقبل بتائے گا۔ میں صرف زمان حال پر ہی بات کرونگا باقی باقی ماضی اور مستقبل کے حالات آپ اگلے اور پچھلے خانہ سے خود معلوم کریں گے۔ مثلاً حال میں شکل نحس ہے تو بھائی بنہوں سے تعلقات خراب سمجھے جائی گے بھائی بہن کو ناخوش سمجھا جائے گا اگر دوسرے خانہ میں شکل نحس ہے تو کہیں گے کہ ماضی می بہن بھائی خوش نہیں تھے اور اگر جو تھے خانہ میں نحس شکل ہوگی تو کہیں گے کہ مستقبل میں بہن بھائی ناراض ہونگے۔
اگر خانہ 3 میں سعد خارج شکل لیحان یا نصرة الخارج آئے تو بھائی بہن خوش ہوتے ہیں۔ تعلقات قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ یہ ہی احکام ساری سعد اشکال کے لئے ہے باقی نحس اشکال سے کیفیات ناراضگی بتائیں گی۔
بہتر طریقہ ضرب کا ہوتا ہے۔ سائل سے بھائی بہن کے تعلقات اچھے ہیں یا نہیں؟
تو اس کے لئے سائل کے طالع میں آنے والی شکل کو خانہ 3 کی شکل سے ضرب کرتے ہیں۔ دونوں اشکال کی ضرب کے نتیجہ میں آنے والی شکل اگر سعد ہو تو تعلقات اچھے ہوتے ہیں اگر نحس ہو تو تعلقات خراب ہوتے ہیں۔
نوٹ : اشکال کے احکامات میں سعد داخل اشکال اور سعد ثابت ایک ہی تصور ہوتے ہیں۔ سعد خارج اور سعد منقلب کا حکم بھی ایک ہی ہوتا ہے۔ اسی طرح نحس داخل اور نحس ثابت کا حکم ایک ہی تصور ہوگا اور نحس خارج اور نحس منقلب کا حکم بھی ایک ہی تصور ہوتا ہے۔
خانہ 3 کے دوسرے منسوبات کو بھی خانہ کی سعد یا نحس شکل سے قیاس کریں۔ سعد شکل ہوگی تو خواب اچھا ہے۔ ورنہ برا ہے۔
سعد خارج ہوگی تو سفر اچھا ہے ورنہ برا۔
سعد داخل ہوگی تو خواب اچھا ہے۔ نحس سے برا ہے۔ باقی سوالوں کو اسی پر قیاس کیا جاتا ہے۔
راقم الحروف
ڈاکٹر مزمل حسین
ایک ٹپ
اگر یہ دیکھنا مقصود ہو کہ سائل کے بھائی بہن ہیں یا نہیں؟ تو اس کا قاعدہ یہ ہے
اگر زائچہ میں شکل اجتماع موجود تو سائل کا بھائی ہے
اگر زائچہ میں شکل جماعت موجود ہو تو سائل کی بہن بہن ہے
اگر دونو موجود ہوں تو بھائی بہن دونو ہیں
اگر زائچہ میں قبضة الخارج موجود ہو تو سائل کے بھائی بہن ہیں۔ جتنی مرتبہ تکرار ہو اتنے بھائی بہن ہونگے۔ اگر قبضة الخارج خانہ مذکر میں ہے تو بھائی ہونگے۔ اگر مونث میں ہے تو بہنیں ہونگی۔
طالب دعا ڈاکٹر مزمل حسین۔