حمرہ کا حکم خانہ 1
سائل کی بد بختی اور بد قسمتی کی علامت
سائل آج کل خون جگر کھا رہا ہے
سائل کا کسی سے ممکن جھگڑا بھی ہوا ہو یا ہو گا
سائل آج کل سخت نحوست کا شکار ہے
سائل کا ہر کام الٹ ہوتا ہے
سائل انتہائی لالچی اور لوگوں سے فراڈ کرتا رہتا ہے
سائل کو لوگ چور سمجھتے یا لالچی
سائل کی دماغی حالت ابتر ہے
سائل کے حالات گردش میں ہیں
ایسا زائچہ جس کے طالع میں حمرہ اجاے یہ زائچہ نہیں پڑھنا چاہیے بلکہ سائل کو کسی صدقہ وغیرہ کا بتائیں تاکے اس کے معاملات میں نرمی پیدا ہو
=======================
شکل حمرہ خانہ 2 حکم
سائل کی روزی روٹی تباہ
سائل کو سخت رزق کی تنگی کا سامنا کرنا پڑے
سائل بہت بد پرہیز ہے
سائل کی خوراک بلکل ناقص ہے
سائل کا مال یقینی چوری ہوا ہے
سائل کو خرید وفروخت میں سخت نقصان ہو
سائل دوران چلہ حاضری کی وجہ سے سخت خوف کا شکار ہو جاے
سائل کی ادویات ناقص ہوں سائل کو فائیدہ نا دیں
سائل لالچی ہو ہر وقت دوسروں کو مال۔کا۔دھوکہ دیںنے میں مصروف
یہ شکل۔جنات کی۔ہے لیکن آپ نے حکم لگاتے وقت سواے مخصوص خانوں کے اور کسی بھی خانہ میں یہ نہیں کہنا کے جناتی معاملہ ہے
======================
حمرہ کا حکم خانہ 3 میں
حمرہ، خانہ 3 میں 36
سائل کے بہن بھائی سائل سے نفرت کریں
سائل کو نقل وحرکت میں حادثہ ہو
سائل کے رشتے دار سائل کو سخت نقصان دیں اور لڑائی ہو
سائل کے تعلیمی معاملات تباہ ہوں
سائل کا خواب بھیانک ہے
سائل کی گفتگو بد اخلاق ہے
سائل پر راستے میں کتے بھونکیی گے جب وہ نقل و حرکت کرے
سائل کے ہمسائے چور ہیں اور سائل کو سخت نقصان دیں
سائل کے گھر کے بائیں طرف جنات کا بسیرا ہے جس سے سائل بھی تنگ ہے
سائل کی بحث میں کسی سے سخت چھگڑا ہو
سائل کے بہن بھائی سے سائل کو کوئی فائیدہ نا ہو
حمرہ، خانہ 3 میں
کا انا اچھی علامت نہیں ہے سائل کے بہن بھائیوں کا سائل کے ساتھ سخت رنجش نفرت اور کدورت اور سائل کا بھی اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ سخت نفرت کے معاملات جنم لیتے ہیں اور رشتہ داروں اور عزیز و اقارب میں سے ساحل کے خلاف لڑائی جھگڑے کے معاملات کھڑے ہو جاتے ہیں سکول کے تعلیمی معاملات بھی سخت تباہی اور بربادی کی نظر ہو جاتے ہیں (حمرہ) کا تیسرے خانے میں انا ہمسائیوں کے معاملات بھی بہت برے ہوتے ہیں ممکن ہمسایوں میں سے کوئی سائل کے گھر چوری کے لیے ائے یا کوئی نقصان کے سبب سے ہمسایہ کی کوشش کریں زیادہ تر جس کے تیسرے خانے میں (حمرہ )اتی ہے سائل راستے میں سے کسی کتوں کے حملے سے بچ کر رمال کے پاس پہنچتا ہے اگر نزدیک کا کوئی سفر کر رہا ہے سائل تر راستے میں کسی قسم کی اس کے سامان کی چوری ہونے کا اندیشہ یا سائل کو خود کسی قسم کی چوٹ لگنے کا ڈر رہتا ہے خواب دوپہر کے وقت اگر دیکھتا ہے تو اس کی بہت برا اور خوفناک خواب ہوتا ہے جس کی تعبیر بڑی بری نکلتی ہے اسی طرح لوگوں سے گفتگو کے معاملات میں روابط کے معاملات میں( حمرہ) شکل کا تیسرے خانے میں انا سخت دشواری پیدا کرتا ہے لوگوں سے تعلقات خراب پیدا ہوتے ہیں
حمرہ کا حکم خانہ 4
سائل کے گھر جنات کا بسیرا
سائل کو گھر میں تنگی اور تکلیف ہو سائل کے گھر چوری ہو
سائل کے والد کو سائل سے رنج ہو
سائل کا باپ سخت نحوست میں ہو
سائل کے گھر بے سکونی اور بے برکتی ہو
سائل کے گھر بال کپڑے وغیرہ اکثر کٹ جاتے ہوں
سائل کے گھر اچانک آگ لگ سکتی ہے
سائل کو جائداد کے معاملات میں نقصان ہو
اگر کوئی گھر پلاٹ فیکٹری کارخانہ کوئی بھی جگہ خریدنا چاہتے ہیں تو پہلے دیکھ لیں یہاں پر جنات کا لازمی بسیرا ہے
سائل کی عمر کم ہو
سائل کے گھر کی حالت ناخستہ ہو
سائل کے گھر کا دروازہ ممکن ٹوٹا ہوا ہو
سائل کو جائداد کا حصہ نا ملے ممکن جھگڑا ہو
حمرہ کا حکم خانہ 5 میں
اولاد کو حادثہ ہو
سائل کو بہت بری خبر ملے
سائل کو اولاد کا غم دیکھنا پڑے
سائلہ اگر حمل پوچھ رہی تو یقینی حمل ہے اس کو لیکن ساتھ حمل گرنے کا بھی قوی امکان
سائلہ کے رحم میں ممکن ورم سوجن بھی ہو
سائل کیلئے شکار پر جانا خود سائل کا شکار بن سکتا
سائل کو خط سامان پارسل نا ملے یا ضائع ہو جاے
سائل کا نکاحِ نحس ثابت ہو یا ٹوٹ جاے
سائل کی اولاد نافرمان ہو
سائل کیلئے مہمان لڑائی چھگڑے کا سبب بن جائیں
سائل کا ارادہ اچھا نہیں ہو گا کسی بھی کام کیلئے
سائل کو جس پر شک ہے وہی شک درست ہے
جوا میں پیسہ برباد کرے
حمرہ خانہ 6 میں حکم
سائل پر جناتی بیماری
سائل بدکاری کرے
سائل کا راز سائل کیلئے موت کا سبب بنے
سائل کر پرندوں کے کام میں سخت نقصان
سائل کبوتر باز ہے اور جوا بھی لگاتا ہے اس کام میں
سائل کو بدی مرض ہے
سائل کے جسم پر دانے اور داغ بن جاتے
سائل کو پیشاپ میں جلن
سائل کو بیماری جسمانی بھی سخت ہے
سائل کو سخت چوٹ بھی لگ سکتی
سائلہ کا حمل گر سکتا
سائل کی چیز گمشدہ نا ملے
حمرہ خانہ 7 میں
سائل کی شادی برباد ہو جاے
سائل کو شادی کے بعد بیوی سے سخت عداوت ہو جا ے
سائل کا رشتہ جو۔ایا ہے وہ نا کرے
سائل کو مقدمہ میں سخت نقصان ہو
سائل کا وکیل نا لائق ہے
سائل کو شادی کے بعد طلاق کا یقینی ڈر ہے
سائل اگر غائب کا پوچھ رہا تو غائب یا مر گیا یا قتل ہوا یا سخت نحوست میں ہے
سائل کی دعا حاجت نا پوری ہو
سائل کی اچانک کسی سے سخت لڑائی ہو
سائل اگر شادی شدہ ہے تو بیوی میں کوئی نقص ہے
سائل کو مقصد میں سخت ناکامی ہو
سائل کی بیوی کو چوری کی عادت ہو
شراکت داری اگر کرنا چاہتا تو اسی بندے سے سخت چھگڑا ہو گ۔اور بعد میں دشمنی بن جاے گی
حمرہ ساتویں خانے میں۔
سائل کی اچانک لڑائی ہو جاتی ہے، دشمنی پیدا ہو جاتی ہے۔
دشمن ، مزید دشمنی پر اتر اتے ہیں سائل کو قتل کرنے کا ارادہ بنا لیتے ہیں۔
شراکت داری کے معاملات میں اگر کسی کے ساتھ مل کے کوئی کام کرنا چاہتا ہے تو سخت قسم کی لڑائی بن جاتی ہے دونوں میں جدائی پیدا ہو جاتی ہے یہاں تک کہ معاملہ عدالت تک چلا جاتا ہے۔
اگر رشتہ ایا ہوا ہے شادی بالکل نہ کریں،
اور اگر موجودہ بیوی ہے تو اس میں نقص ہے یا بیوی کو چوری کی عادت ہے اور بیوی خوبصورت بھی نہیں ہے۔
کیونکہ حمرہ کے انے سے بیوی کا معاملہ ٹھیک نہیں ہے۔
حاجت دعا وغیرہ مقاصد میں سخت قسم کی ناکامی ہوگی۔
غائب جو ہے یا تو مر چکا ہے یا قتل ہو چکا ہے یا وہ سخت مصیبت کے اندر ہے۔
وکیل:
اگر اپ کا کوئی وکیل ہے تو اس سے کیس واپس لے لیں وہ مزید بھی اپ کو مصیبت میں پھنسا دے گا، کیس کو الجھا کر رکھ دے گا اور اگر کسی نے اپ کو کسی وکیل کا مشورہ دیا ہوا ہے تو اس کو مت کریں کیونکہ وہ ٹھیک نہیں ہے
حمرہ زیادہ تر طلاق کی بھی شکل ہے۔
حمرہ کا حکم خانہ 8 میں
سائل کیلئے موت خود کشی پھانسی اور قتل کا سبب
سائل جو اچانک کسی جنازہ میں جانا پڑے
سائل کو اچانک سخت چوٹ لگے
سائل کا اچانک ایکسیڈنٹ ہو سکتا ہے
سائل کو انتہا کا خوف اے
سائل پر قرضہ چڑھتا جاے
سائل کی جنسی ہیجان بہت زیادہ ہے
سائل کسی عورت سے زنا بھی کرے
سائل کا اعضاء تناسل مظبوط ہو
سائل فحاشی میں زیادہ دلچسپی لے
سائل کسی پر دعویٰ نا کرے ورنہ لینے کے دینے پڑ جائیں گے
سائل بڑا اپریشن فلحال روک دے نا کرواے ورنہ کام خراب ہو جاے گا
سائل کو اچانک چھری یا کسی قسم کی ضرب لگ سکتی ہے
سائل ہر وقت گندی سوچ میں رہتا ہے
اٹھویں خانہ میں حمرہ کا انا۔
اچھی علامت بالکل بھی نہیں ہے ، بڑی خطرناک علامت ہوتی ہے کیونکہ یہ خانہ ویسے ہی خطرناک ہے اس کے اندر نحس شکل انا اور بربادی اور تباہی کا سبب ہے۔
اس میں سائل کا دل خود کشی یا موت کا کرتا ہے، عجیب عجیب سوچیں سوچتا ہے ۔
خوف بہت زیادہ ہوتا ہے اچانک چھری سے کٹ لگ جانا بڑا آپریشن خطرناک حد تک خراب ہو جانا یا اپریشن کے اندر ہی موت ہو جانا۔ ایسے حالت میں جب حمراہ اٹھویں میں آئے سیڑھیاں نیچے اترتے ، سڑک کراس کرتے ہوئے ، کوئی چھری کانٹے کا ، لوہے کا کام کرتے ہوئے بڑی احتیاط کریں کیونکہ کٹ لگنے کا بڑی خطرناک قسم کی چوٹ لینے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
ایکسیڈنٹ ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
اچانک اس کو کسی کی موت کی خبر ا سکتی ہے کسی کے جنازے پہ جانا پڑ سکتا ہے۔
اس کے علاوہ حمراہ، قرض انتہا انتہا چڑھتا جاتا ہے سائل پر قرض کے ڈھیر سے ڈھیر لگتے جاتے ہیں اور ساحل اسی کے اندر دب کر خوف میں مبتلا ہو کر خودکشی کا بھی ارادہ کر لیتا ہے ۔
مریض اگر کوئی بیمار اور اس کے اٹھویں میں اگر حمراہ ا جاتی ہے تو موت یقینی بن جاتی ہے۔
اس کے علاوہ سائل کسی پر دعوی نہ کریں تو بہتر، خاموش رہے ، دعوی جو کرے گا الٹا اس پر معاملہ خراب ہو جائے گا اور یہ خود بھی دعوے میں پھنس جائے گا ۔
جنسی معاملات میں حمراہ کا انا، انسان کی جنسی قوت انتہا کی زیادہ ہوتی ہے اور ہر وقت جنسی گندگی کے معاملات میں مبتلا رہنے کی یا ان قسم کے سوچوں میں مبتلا رہتا ہے۔
عضو تناسل کی قوت شاہانہ ہوتی ہے ، سائل ہر وقت غلط قسم کی عورتوں کے ساتھ گندی پلید عورتوں کے ساتھ بدکاری کرنے کا سوچتا رہتا ہے
حمرہ خانہ 9 میں حکم
سائل پر یقینی جنات مسلط
سائل پر حاضری بھی ہو سکتی ہے
سائل دین عبادات سے غافل
سائل رات کو بہت برے ڈرونے خواب دیکھے
سائل نیک رہ کر بھی بد اور بد رہ کر بھی نیکی جیسی حرکتیں کرتا
سائل کا سفر نہیں ہو گا بیرونی
سائل اگر سفر کرے گا تو موت یا بڑی مصیبتیں کو گلے لگا لے
سائل کو روحانیت میں بلکل دلچسپی نا ہو گی
سائل کو روحانی فیض نہیں ملے گا
سائل اعلی قسمت کا متحمل نہیں ہے
سائل اگر کسی دربار پر گیا تو وہاں سے جنات مسلط ہو جائیں گے جو بعد میں مسائل بنا دیں گے۔
حمرہ خانہ 9 میں
سخت نحوست کی علامت ہے، سفر بیرونی اول تو ہوتا ہی نہیں ہے اگر ہو جائے تو راستے میں یا تو سامان چوری ہو جاتا ہے یا سائل خود کسی قسم کے بہت بڑے حادثے کا شکار ہو جاتا ہے یا واپس ا جاتا ہے۔ مال وقت سب ضائع ہوتا ہے۔
جنات مسلط ہوتے ہیں حمراہ جب نویں خانے میں ہو، ایسے بندے پر جنات لازمی مسلط ہوتے ہیں ، حاضر کرے گا تو حاضر بھی ہو جائیں گے۔ اسی جنات کے مسلط ہونے کی وجہ سے سائل کے کاروبار تمام اولاد اس کی صحت ، سب برباد ہو چکے ہوتے ہیں۔
عبادات، ریاضات، نماز روزے سے غافل،
نیک ہو کے بد،
بد ہو کے نیک،
مطلب یہ ہے کہ اگر یہ نیک بندہ ہے تو لوگوں کی نظروں میں نیک ہے لیکن بند کمرے میں یہ بہت بڑا زانی ہے اور ظاہر میں لوگوں کے سامنے ایسی حرکتیں کرے گا جیسے یہ بہت نیک ہے ، اس کی قسمت پر کلنک لگ چکا ہوتا ہے اور اس کے علاوہ رات کو ڈراؤنے خواب دیکھنا، برے خواب دیکھنا، خواب میں ڈر جانا، جنات نظر انے یا خوفناک کالی رنگ کی چیزیں یا سرخ رنگ کی چیزیں نظر انی، نیند رات کو کھل کے نہیں اتی ہے، رات ساری کروٹیں بدلتے رہنا، عجیب خیالات سوچے،
اسی طرح نویں خانے کے اندر کسی قسم کا روحانی فیض وغیرہ نہیں ملتا کوشش کرے کسی دربار وغیرہ پر نہ جائے، کیونکہ وہاں پر جانے سے جنات وغیرہ مسلط ہو سکتے ہیں اور سائل زیادہ مصیبت اور پریشانیوں اور بیماریوں کا شکار بن سکتا ہے۔ روحانی فیض ملنے کی بالکل بھی کسی قسم کی کوئی علامت نہیں ہے۔
اگر کسی سے روحانی فیض کی کوشش بھی کرے گا تو دو چار دن بعد چھوڑ دے گا ۔رشتہ داری معاملات میں داخل ہو جائے گا۔
ایسے بندے کے لیے جس کے نوے میں حمراہ ہے سب سے پہلے اس کو تلقین یہ کرتے ہیں کہ سب سے پہلے اپنا روحانی علاج کروائیں کیونکہ جنات اس کی جان نہیں چھوڑتے۔
حمرہ خانہ 10 میں احکام
سائل کا کاروبار تباہ
سائل کی ملازمت تباہ
سائل کے کاروبار میں جناتی رکاوٹیں
سائل کی والدہ سے سائل کو رنجش ہو
سائل جس حکیم ڈاکٹر سے علاج کروانے کا سوچ رہا ہے چھوڑ دے اسکو معالج نالائق ہے
سائل کو عدالت سے رسوائی ہو
سائل کی معاشرہ میں عزت نا ہو
سائل الیکشن میں حصہ نا لے
سائل کو جج کی طرف سے خلاف فیصلہ ملے
بادشاہ کے معاملات میں اس کے حواری اس کو رسوا کر دیں
سائل جو علاج کیلئے جڑی بوٹی پوچھ رہا ہے وہ فائیدہ مند نہیں
سائل کو پیر مرشد سے کوئی فائدہ نا ملے
سائل اگر کسی پیر کی مرشد کی بیعت کا پوچھ رہا ہے نا کرے.
10 ویں خانے میں حمرہ کا آنا
یہ بھی اچھی چیز نہیں ہے
کاروبار کو تباہ کردیتی ہے روزگار لگے ہوئے کو تباہ کر دیتی ہے ۔ دسویں خانے میں سائل کے گھر کا یہ پچھلا حصہ ہوتی ہے
حمرہ کا اس میں آنا سائل کے گھر کی جو پچھلی جگہ ہوتی ہے یا تو وہ ویران ہوتی ہے یا پچھلی جگہ پر جنات کا بسیرا ہوتا ہے جس ک وجہ سے سائل پر معاملات بھی خراب آ رہے ہوتے ہیں ۔3 تیسرا خانہ سائل کے گھر کی بائیں طرف ہے۔ 5 پانچواں خانہ سائل کے گھر کی دائیں طرف ہے
سائل کا کام کرنے کو دل نہیں کرتا ۔کاروبار اور ملازمت کی جگہ پر جناتی معاملات ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بدظن ہوجاتے ہیں ۔کبھی سوچتا ہے کہ میں کوئی اور کام کرلوں ۔ کبھی کہتا ہے کہ میں کام نہ کروں ۔چار (4) دن کام لگتا ہے چار (4) دن نہیں لگتا۔چار دن کام چلتا ہے تین دن نہیں چلتا ۔بند رہتا ہے اسی طرح کے معاملات چلتے رہتے ہیں ۔حمرہ اس خانے میں آکر تباہی بربادی پھیلا دیتی ہے۔اس کے علاوہ جو ہے سائل کی والدہ کے ساتھ ہر وقت رنجش رہتی ہے اور والدہ سائل کو کسی بھی قسم کا فائدہ نہیں دیتی ۔سائل کے ساتھے والے ملازمین ہوتے ہیں وہ بھی سائل کے خلاف کھڑے ہوجاتے ہیں اس کے علاوہ الیکشن میں اگر کسی کا پروگرام بن رہا ہے کھڑے ہونے کو تو بلکل بھی نہ کھڑا ہو بڑے برے طریقے سے ہارے گا۔ ذلت و رسوائی ہوگی۔ پیر حکیم ڈاکٹر اور ڈاکٹر کے معاملات میں اگر ممکن کسی سے علاج کروانا چاہ رہا ہے تو بلکل بھی مت کروائے وہ معالج بہتر نہیں ہے۔ اسے آرام نہیں آئے گا اس معالج کو مرض سمجھ ہی نہیں آئی گی۔کسی پیر کی مرشد کی بیعت کرنا چاہتا ہے تو بلکل بھی قطعن نہ کرے وہ خود غافل ہے اور خود غفلت میں ڈوبا ہوا ہے اس غفلت کی وجہ سے لوگوں کو بھی غفلت کا شکار بنا دے گا۔ لہذا اس سے کسی قسم کا فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ اسی طرح جڑی بوٹیاں ۔ اگر سائل کسی جڑی بوٹی کے متعلق معلوم کرنا چاہ رہا ہے کہ یہ ٹھیک ہے یا نہیں ہے ؟ تو حمرہ کے آنے کی وجہ سے جڑی بوٹی میں کسی بھی قسم کی اصلیت نہیں ہے وہ ٹھیک نہیں ہے۔ اور فائدہ نہیں دے گی۔ جیسے کہ دوائی کو دوسرے خانے سے دیکھتے ہیں اسی طرح جڑی بوٹیوں کا دسویں (10) خانے سے دیکھتے ہیں ۔حمرہ کا دسویں (10) خانہ میں آنا سائل کی معاشرہ میں کسی قسم کی کوئک عزت نہیں ہوتی۔ لوگ اس کو برہ نگاہ سے جانتے ہیں ذلت رسوائی کی نگاہ سے جانتے ہیں ۔ اسی طرح حمرہ کا دسویں (10) خانے میں آنا مقدمات کے معاملے میں عدالت جو فیصلہ سائل لے خلاف کردے گی۔اور سائل کو ذلت و رسوائی اٹھانا پڑتی ہے۔ جج خلاف ہوجاتا یے سائل کے اور اسی ہی دسویں (10) خانہ میں اگر وہ کسی قسم کا وہ نیا کاروبار کرنا چاہ رہا ہے بلکل بھی مت کرے ملازمت ملنے کا بھی کسی بھی قسم کا کوئی امکان نہیں ہے حمرہ اس خانے میں تباہی و بربادی پھیلاتی ہے ۔بادشاہت کے لئے بھی یہ خانہ اچھا نہیں ہوتا بادشاہ کے حواری جو ساتھ ہوتے ہیں وہ اس کی سلطنت کو الٹ دیتے ہیں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ۔اور اس کو تباہ وبرباد کر کے رکھ دیتے ہیں۔
حمرہ کا حکم خانہ 11 میں
سائل کی کوئی امید پوری نا ہو
سائل کے دوست منافقت کریں اور دشمنی کریں
سائل کو شفا بلکل نا ملے
سائل اگر چلہ یا وظیفہ کرے تو الٹ ہو جاے سخت نقصان ہو
اس کے احکام مختصر ہیں.
شکل حمرہ کا حکم خانہ 12 میں
سائل کیلئے انتہائی نقصان کا سبب ہے
سائل کا ماضی بہت تابناک گزرا ہے
سائل کو قید میں مزید تکلیف اٹھانا ہو گی ممکن قید میں قتل ہو جاے
سائل کو بھانسی ہو جاے گی
سائل اپنے جانوروں سے بکری بھنس گاے سے نقصان اٹھاے گا ممکن جانور مر جائیں
سائل ہسپتال میں ہی مر جاے
سائل کے دشمن خوفیہ سائل کو قتل کر دیں یا سازش کریں
سائل۔ک پرانا مرض سائل کیلئے وبال جان بن جاے
سائل پر پرانا جادو جنات ہیں۔
حمرہ خانہ 13 حکم
حمرہ خانہ 15 49
حمرہ خانہ 15 40
حمرہ خانہ 15 47
سائل کی کوشش ناکام
سائل کا ضمیر مردہ
سائل کی طلب ہوس اور بدکاری
سائل کی قسمت میں کمزوری
حمرہ خانہ 14 حکم
سائل کے بزرگ سائل سے جھگڑا اور نفرت کریں
سائل کا مطلوب نا حاصل ہو
حمرہ خانہ 15
میں ناقص ہونے کی وجہ سے نہیں آتی
حمرہ خانہ 16 میں حکم
سائل کیلئے تمام زائچہ کا انجام انتہائی خطرناک اور مایوسی
سائل کو ہر طرف سے مار پڑے
====================================
حمرہ خانہ 15 میں ناقص ہونے کی وجہ سے نہیں آتی
یہ خاص نکات ہیں لکھ لیں.یہ نکات استادوں کی محنت ہے
اب گھر کی مکمل تفصیل بیان کروں گا
اب ہمارا سفر احکام۔کے۔ساتھ زیادہ بھاری شروع ہو گیا ہے مجھے نہیں پتا آپ لوگوں کا رمل کیا مجھے صرف اپنے رمل جا۔پتا۔ہے جو مجھے محنت سے حاصل ہوا اور برآے مہربانی قواعد کو آزمانے کی نیت سے کبھی چیک نہیں کرنا جواب غلط ہو گا

عطارد
کاغزات کا کام
منیاری کاسمیٹکس کا کام
زحل
کنسٹریکشن کا کام ٹھیکیداری
شمس
کپڑے کا گارمنٹس کا کام
قمر
پانی کا کام یعنی ہر لیکوڈ کا کام مشروبات وغیرہ
راس زنب
ہر شیطانی کام مثلآ
دلالی جوا شطرنج
مریخ
اسلحہ یا ۔لوہے کا کام
مشتری
کرنسی کا کام قسطوں کا کام
| خاک | آب | باد | آتش |
| بوڑھا ( 40 سے 60 سال) | جوان ( 21 سے 40 سال ) | نو عمر ( 7 سے 21 سال) | بچہ ( 1 سے 7 سال ) |
| عزرائیل | اسرافیل | میکائیل | جبرائیل |
| زحمت | بخشش | رحمت | نور |
| جسم | نفس | عقل | روح |
| حشرات | پرند | حیوان | انسان |
منسوبات خانہ جسم کے حصوں کے لحاظ سے
1. سر
2.گردن
3.دونوں کندھے
4.چھاتی و کمر
5.پہلو و دل
6.شکم و ناف
7 ذکر اندام
8 مقعد
9.رانیں
10۔پنڈلیاں
11.قدم کے گٹے
12.قدم