سبق نمبر 7
آج ہم آپ کو اشکال کی ضرب کا طریقہ سکھائیں گے۔ کیونکہ زائچہ کشید کرنے میں سب سے اہم کام اشکال کی ضرب ہے۔
فرد×فرد=زوج
زوج× زوج=زوج
فرد× زوج = فرد
کہنے کو اسے ضرب کہتے ہیں مگر یہ جمع کا عمل ہے۔
جیسا کہ میں نے آپ کو سبق نمبر 2 میں بتایا تھا کہ فرد طاق ہے اور زوج جفت ہے۔
اور یہ بھی بتایا تھا کہ
ایک نقطہ فرد کہلاتا ہے اور دو نقطے جو آمنے سامنے ہوں زوج کہلاتے ہیں۔
اس ضرب کے عمل میں ہم جفت اور طاق کا قاعدہ استعمال کریں گے۔
ایسے کوئی بھی اعداد جو 2 پر پورا پورا تقسیم ہو جائیں جفت اعداد کہلاتے ہیں اور جو پورا پورا طاق تقسیم نہ ہوں طاق اعداد کہلاتے ہیں۔
ضرب کے عمل میں ہم جفت اور طاق کو جمع کریں۔
زوج کی ویلیو 0 نہیں لیں گے بلکہ زوج کے دو نقطے شمار کریں گے اور اس کی ویلیو جفت لیں گے۔ اور نقطہ کی ویلیو طاق لیں گے۔ نقطہ آتشی ہو بادی ہو آبی ہو یا خاکی اس کا ایک نقطہ ہی شمار کریں گے۔
اس پر ابدح کا کلیہ اپلائی نہیں ہوگا۔
جفت جمع جفت مساوی جفت ہوتا ہے۔
طاق جمع طاق مساوی جفت ہوتا ہے۔
طاق جمع جفت مساوی طاق ہوتا ہے۔
جفت جمع طاق مساوی طاق ہوتا ہے
جیسے
1+1 =2
2 جفت ہے۔ تو جفت کو ہم زوج کہیں گے۔
2+2 = 4
4 جفت ہے تو جفت کو ہم زوج کہیں گے
1+2 = 3
3 طاق ہے تو طاق کو ہم فرد کہیں گے۔
مثال :
▪️✖️➖= ▪️
➖✖️▪️= ▪️
▪️✖️➖= ▪️
➖✖️➖= ➖
دیکھیں طاق اور جفت کی جمع یعنی شکل کی ضرب۔
مثال :
▪️✖️➖= ▪️
▪️✖️▪️= ➖
▪️✖️➖= ▪️
➖✖️➖= ➖
Jesy ham mathmatics mn aljabra parhty thy
++=+
- -=+
+ - =-
- + =-