سبق نمبر 9

آٹھویں سبق میں ہم نے چار امہات اشکال حاصل کرنا سیکھا تھا۔

آج کے سبق میں ہم بنات اشکال یعنی اگلے چار خانوں کی چار اشکال حاصل کرنا سیکھیں گے اور پھر آٹھ اشکال میں سے چار اشکال مزید حاصل کرنا سیکھیں گے۔ اس کے بعد مزید چار اشکال حاصل کرنا سیکھیں گے۔

آپ جانتے ہیں کہ ہر شکل چار عناصر پر مشتمل ہوتی ہے۔ہر شکل میں آتشی و بادی و آبی و خاکی مقامات ہوتے ہیں۔

چار ماؤں کے بالترتیب چاروں آتشی مقام والے فرد یا زوج جو بھی ہوں ان کو بالترتیب اوپر نیچے رکھیں۔ یعنی خانہ نمبر ایک کی شکل کا اوپر والا نقطہ یا لکیر پانچویں خانہ میں آتشی مقام پر رکھیں۔ دوسرے خانہ کی شکل کا اوپر والا نقطہ یا لکیر جو شکل میں ہو پانچویں خانہ میں بادی مقام پر رکھیں تیسرے خانہ کی شکل کا اوپر والا نقطہ یا لکیر جو شکل میں ہو آبی مقام پر رکھیں۔اور چوتھے خانہ کی شکل کا اوپر والا نقطہ یا لکیر پانچویں خانہ میں خاکی مقام پر رکھیں۔ آپ کے پاس پانچویں خانہ کی شکل تیار ہو جائے گی۔ اس کو آسانی سے سمجھنے کے لئے آپ پکچر دیکھ سکتے ہیں۔

اب چھٹے خانہ کی شکل بھی اسی طرح پہلے چار خانوں کی اشکال کے بادی مقام والے نقطوں یا لکیروں سے بنے گی۔ ساتویں شکل اسی طرح آبی مقام والے نقطوں یا لکیروں سے بنے گی۔آٹھویں شکل اسی طرح خاکی مقام والے نقطوں یا لکیروں سے بنے گی۔

اب نویں خانہ کی شکل بنانے کے لئے آپ کو خانہ نمبر 1 والی شکل خانہ نمبر 2 والی شکل کو آپس میں ضرب دیکر حاصل ہوگی۔

اسی طرح دسویں خانہ کی شکل آپ کو خانہ 3 اور خانہ 4 کی اشکال کو آپس میں ضرب دے کر حاصل ہوگی۔ 11ویں خانہ کی شکل آپ کو خانہ 5 اور خانہ 6 کی اشکال کو آپ میں ضرب دے کر حاصل ہوگی۔ اور 12ویں خانہ کی شکل خانہ 7 اور 8 کی اشکال کو ضرب دے کر حاصل ہوگی۔

13ویں خانہ کی شکل خانہ 9 اور 10 کی اشکال کو ضرب دے کر حاصل ہوگی۔ 14ویں خانہ کی شکل خانہ 11اور 12 کی اشکال کی ضرب سے حاصل ہوگی۔

15 ویں خانہ کی شکل خانہ 13 اور 14 کی اشکال کی ضرب سے حاصل ہوگی۔

اور 16 خانہ کی شکل خانہ 1 اور خانہ 15 کی اشکال کی ضرب سے حاصل ہوگی۔

اس طرح آپ کا 16 خانوں کا زائچہ مکمل ہوگا۔