سبق نمبر 18

سوال اگر یہ ہو کہ مرض روحانی ہے یا جسمانی؟

توخانہ نمبر 6 منسوب سوال ہے۔

اگر خانہ 6 میں طریق ، جماعت ، اجتماع ، آجائے تو ہمزاد۔ تعویزات,جادو , بندش ، جنات و آسیب کے اثرات ہوتے ہیں۔

اگر شکل حمرہ ، اجتماع ، طریق ، جماعت ، خانه نمبر 1۔ 6۔7 ۔8 ۔9۔12 میں سے کسی خانہ میں آجائے تو لازمی روحانی مسئلہ ہوتا ہے۔ ڈائریکٹ یا انڈائریکٹ۔

لیحان خانہ 6 ہو تو نظر بد انسانی ہوتی ہے۔

انکیس خانہ 6 میں ہو تو نظر یا سایہ اہل قبر کا ہوتا ہے۔

فرح خانہ 6 میں ہو تو نظر بد آسیبی و جناتی ہوتی ہے۔

حمرہ خانہ 6 میں ہو تو سائل پر جناتی اثرات ہوتے ہیں اگر خانہ 4 میں ہوتو گھر میں جناتی مسائل ہوتے ہیں۔ کپڑے کٹنا اور خون کے چھینٹے وغیرہ کا آنا ہو سکتا ہے

اجتماع خانہ 6 میں ہو تو غیر معمولی آسیبی اثراگ ہوتے ہیں۔ اور خانہ 4 میں ہوتو گھر میں غیر معمولی آسیبی و روحانی پرابلم ہوتی ہے۔

انکیس خانہ 4 میں ہو تو گھر یا دکان کے زیر زمین قبر ہو سکتی ہے یا گھر میں کسی بزرک کا بسیرا ہوتا ہے۔

طریق خانہ 6 میں ہو تو تعویزات یا ھمزاد کا معاملہ ہوتا ہے۔

جماعت خانہ 6 میں ہو تو جادو اور بندش وغیرہ کے اثرات ہوتے ہیں۔ جادو کے ساتھ جنات و آسیب بھی ہو سکتے ہیں۔

ان اشکال میں سے اگر کوئی شکل خانہ 7 میں ہو تو شریک حیات بھی انہی مسائل کا شکار ہوتا ہے۔

خانہ 6 کے ساتھ اگر خانہ 1 اور 9 بھی ملوث ہوتوں تو جنات آسیب وغیرہ کی حاضری بھی ہو سکتی ہے اس کی تفصیل درج ذیل ہے۔

اگر خانہ 1 میں طریق آئے اور تکرار اسکا خانہ 9 میں ہو یا خانہ 9 میں اجتماع آئے تو سائل پرحاضری بھی ممکن ہے۔

اگر خانہ 1 میں شکل بیاض آئے اور تکرار اسکا خانہ 9 میں ہو یا خانہ 9 میں اجتماع آئے یا طریق آئے تو سائل پر حاضری بھی ممکن ہے۔

اگر سائل کے خانہ 1 میں شکل حمرہ ہو اور خانہ 9 میں اجتماع آئے یا طریق آئے تو سائل پر جنات کی حاضری بھی ممکن ہوگی۔

اگر سائل کے طالع میں شکل سعد داخل ہو اور خانہ 9 میں اجتماع یا طریق میں سے کوئی شکل آئے تو سائل پر حاضری بھی ممکن ہوگی۔

اگر کسی سائل کے خانہ 1 میں شکل طریق آئے تکرار اسکا خانہ 9 میں ہو یا خانہ 9 میں شکل اجتماع آئے اور خانہ 4 میں شکل انکیس آئے تو سائل کے اوپر ان بزرگوں کی حاضرات ہوگی جو کہ اسکے گھر میں ہیں۔

اس کے علاوہ اگر زائچہ بند ہو تو بھی شدید قسم کا روحانی مسئلہ ہی ہوتا ہے۔

جس زائچہ کے خانہ 15 میں شکل جماعت آجائے اس کو بند زائچہ کہا جاتا ہے۔

بند زائچہ کا مطلب ہوتا ہے کہ حال وقت میں کوئی بھی اطلاح آنا بند ہے۔

اگر درج بالا اشکال میں سے کسی شکل سے زائچہ بند ہوا ہو تو اس زائچہ کا حکم بھی انہی اشکال کے مطابق ہوگا۔

ایک سوال ہے اگر خانہ مقصد میں جو شکل آۓ اور اس شکل کا عکس اگر دوسرے خانوں میں تکرار ایک یا ایک سے زیادہ بار ہو تو اسکا کیا مطلب لیا جاۓ گا.

بیاض خانہ طالع ۔۔عکس پلٹ کے خانہ8 میں حمرہ بن کے آجائے تو آنکھیں کرکے یہ حکم لگادیں ۔۔طالع سے آگے خانے گن لیں ۔ایک ہفتہ کے اند ر آپکا کوئی نقصان ہوگا ۔۔۔۔جو کہ منسوب ہے ۔۔موت ۔خوف ۔قرض ۔لین دین ۔۔اور چور کے مال کا خانہ ۔۔۔

سوال چوری کا مال ملے گا کہ نہیں ۔۔خانہ 2 یہاں سے مال گیاہے ۔یہاں پر نصرۃ الداخل ہو

اور خانہ آٹھ چور کے مال کا خانہ یہاّں پر نصرۃ الخارج عکس پلٹ کے آجائے

چوری کا مال واپس پلٹ آئے گا ۔۔انشاءاللہ ۔۔۔

عکس بہت بڑے راز کھولتاہے

میرے استاد محترم فرماتے ہیں کہ جو عکس پڑھ گیا وہ

رمال کبھی بھی مایوسی کا شکا ر نہیں ہو گا

فرح خانہ 5 میں عکس ماضی کے خانہ 2 میں سائل کی معشوقہ سے پچھلے 3 دن پہلے منہ ماری ہوئی ہو

فرح پانچ میں عکس نقی بن کے 8 میں سائل کی معشوقہ کے ساتھ تین دن بعد منہ ماری ہوگی ۔۔۔😄😄😄😄😄😄😄😄😄😄

نقی خانہ 2 میں ۔تکرار 8 میں سائل کی جیب میں چاقو یا کوئی ایسا آلہ ہو

خانہ آٹھ خوف سے منسوب

یعنی سائل اپنی جیب میں چاقو وغیرہ رکھتاہے دشمن اور لوگوں کے خوف سے

تکرار

انکیس خانہ 2 عکس بن کے لیحان خانہ سات میں

سائل کی بیوی اپنے خاوند کی جیب پر نظر رکھتی ہے

اور پیسے نکا لتی بھی ہے

فرح خانہ 12 میں عکس نقی بن کے خانہ 8 میں سائل ماضی سے رنگین مزاج اور

عیش وعشرت کا دلدادہ ہو

اور ماضی میں عیاشی کرتاہو

یہ وہ راز ہیں رمل کے جن پہ

سالہاسال محنت کی ہے پریکٹیکل کیاہے ۔۔