سبق نمبر 26

بیت الاولاد خانہ 5 کے احکامات

یہ خانہ اولاد اور معشوق۔ تحفہ و ہدیہ و سٹہ لاٹری ، پرائز بانڈ۔ قاصد۔ خط و خبر۔ پوسٹ ڈاک ای میل میسج سوشل میڈیا۔ لباس۔ کھانا اور پینا۔ منگنی و نکاح و سامان عروسی وغیرہ سے منسوب ہے

خانہ نمبر 5 خصوصا اولاد اور محبوب سے یعنی دل کے معاملات سے تعلق رکھتا ہے تو ہم اسی کے متعلق بات کریں گے۔

سوال اگر ہو کہ قسمت میں اولاد ہے یا نہیں ؟ تو زائچہ میں نظر دوڑائیں اور دیکھیں کہ زائچہ میں کہیں شکل فرح موجود ہے۔ اگر زائچہ میں شکل فرح موجود ہے تو نصیب میں اولاد ہے۔

شکل فرح دائرہ سکن میں خانہ 5 کی مکین ہے۔

اگر سوال ہو کہ اولاد نیک ہے یا بد ؟ تو دیکھیں کہ خانہ 5 کی شکل اگر سعد ہے تو اولاد صالح ہے اگر نحس ہے تو ناکارہ اولاد ہے۔

اگر سوال ہو کہ اولاد کی تعداد کتنی ہے؟ تو زائچہ میں شمار کرو کہ شکل فرح نے کتنی مرتبہ تکرار کی ہے جتنی جگہ شکل فرح آئی ہو اتنی تعداد بتاؤ ۔ جتنی مرتبہ مذکر خانوں میں تکرار کرے اتنے بیٹے ہونگے اور جتنی مرتبہ مونث خانوں میں تکرار کرے اتنی بیٹیاں ہونگی۔ اگر زائچہ میں زائچہ شکل فرح موجود نہ ہو تو پانچویں خانہ کی شکل کا تکرار دیکھیں اور مزکر و مونث والا قاعدہ ایپلائی کریں۔

اگر سوال ہو کہ میرا محبوب مجھ سے محبت کرتا ہے یا نہیں؟

تو خانہ 5 کی شکل میں دیکھیں کہ محبت کا نقطہ یعنی آبی نقطہ موجود ہے۔ اگر آبی نقطہ مود ہے تو محبوب محبت رکھتا ہے اگر نفرت کا نقطہ یعنی خاکی نقطہ ہے تو محبوب سائل سے بیزار ہے۔

آبی نقطہ رکھنے والی یہ 8 اشکال ہیں بیاض۔ قبضة الخارج۔ اجتماع۔عتبة الخارج۔نصرة الداخل۔ نقی۔عتبة الداخل۔ طریق۔

ان میں سے اگر پانچویں خانہ میں بیاض آجائے تو محبوب ٹوٹ کر چاہتا ہے۔

باقی اشکال میں ساتھ کچھ اور بھی معاملات ہوتے ہیں۔

عتبة الداخل و نصرة الداخل و اجتماع اگر خانہ 5 میں ہو تو محبوب قوی محبت رکھتا ہے۔

عتبة الداخل میں بادی آبی اور خاکی نقطے ہوتے ہیں باد اور خاک میں دشمنی ہے تو یہ دونوں اپنا اثر گنوا دیتے ہیں تو باقی نقطہ آب ہی بچتا ہے تو

عتبة الداخل بھی قوی محبت کی شکل ثابت ہوتی ہے۔

نصرة الداخل میں آبی اور خاکی نقطہ ہے۔ یعنی ایک محبت کا نقطہ ہے تو ایک نفرت کا نقطہ ہے لیکن نصرة الداخل آبی عنصر سے منسوب ہے۔ اب اس میں نفرت کا نقطہ نیچے دبا ہوا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ محبوب پہلے نفرت کرتا تھا لیکن کچھ دنوں سے اس کی نفرت محبت کے نیچے دب کئی ہے۔ اب اس کی محبت قوی ہے۔اب معشوق محبت میں سرشار ہو چکا ہے۔

اسی طرح شکل اجتماع میں بادی اور آبی نقطے ہیں۔ یہاں پر میں کچھ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ آبی نقطہ شدید محبت کا ہے۔ اگر شکل آتشی نقطہ رکھے تو معشوق صرف دیکھنے کی حد تک محبت رکھتا ہے۔ اگر شکل بادی نقطہ رکھے تو محبوب کا بات کرنے کو جی چاہتا ہے۔ آبی نقطہ رکھے تو بے انتہا محبت رکھتا ہے۔ اور ملنا چاہتا ہے۔ خاکی نقطہ رکھے تو محبوب بیزاری محسوس کرتا ہے -

شکل اجتماع میں بادی نقطہ ہے جو محبوب کے بات کرنے اور آبی نقطہ محبوب کے ملنے کی طرف اشارہ دیتا ہے۔ تو اس کو بھی قوی محبت کی شکل کہیں گے۔

باقی اشکال کے بھی اسی طریقے سے چھان بین کرکے احکامات لگائے جا سکتے ہیں۔

اگر سائل اور اس کے محبوب کی یا اس کی اولاد کی باہمی محبت دیکھنی ہو تو خانہ 1 اور 5 کی اشکال کی ضرب کرکے نتیجہ کی شکل دیکھیں کہ سعد داخل ہے تو دونوں میں باہمی محبت ہے۔

اس کے علاوہ خانہ 5 کے سوالات مثلا

کسی کے خط کا یا خبر کا انتظار ہے یا انعام نکلنے کا انتظار ہے یا تحفے کا انتظار ہے تو سعد داخل کی شکل آنے صورت میں مطلوب حاصل ہوگا۔ نحس داخل سے بہت مشکل سے یا تکلیف سے مطلوب حاصل ہوگا۔سعد منقلب سے اچھی خبر ملے گی نحس منقلب سے بری خبر ملے گی۔ نحس خارج اور ثابت سے مطلوب نہیں ملے۔

سعد شکل سے اولاد کی خوشی اور نحس شکل سے اولاد کا غم ہوتا ہے۔

راقم الحروف

ڈاکٹر مزمل حسین