شکل حمرہ
شکل حمرہ علمِ رمل کی سولہ اشکال میں نمبر 2 ہے (دیگر املا: حمره)۔ نیچے اس کی خصوصیات اور زائچہ کے ہر خانہ میں اس کا حکم ہے۔
خصوصیات
| مزاج | نحس |
|---|---|
| حرکت | ثابت |
| عنصر | بادی |
| جنس | مذکر |
| سیارہ | مریخ |
| برج | حمل ♈ |
| دن | منگل |
| دائرہ ابجد | 2 |
| دائرہ سکن | خانہ 8 |
خلاصہ
- مطلب سرخ، شکل ثابت،شکل بادی، شکل زندہ
- ستارہ مریخ، انتہائی منحوس شکل۔
- تعلق جنات لڑائی خون قتل۔
زائچہ کے 16 خانوں میں شکل حمرہ کا حکم
خانہ 1 — قسمت، حال، زات
دائرہ بزدح میں عدد: 7
- شکل حمرہ خانہ۔1 حکم
- سائل کی بد بختی اور بد قسمتی کی علامت
- سائل آج کل خون جگر کھا رہا ہے
- سائل کا کسی سے ممکن جھگڑا بھی ہوا ہو یا ہو گا
- سائل آج کل سخت نحوست کا شکار ہے
- سائل کا ہر کام الٹ ہوتا ہے
- سائل انتہائی لالچی اور لوگوں سے فراڈ کرتا رہتا ہے
- سائل کو لوگ چور سمجھتے یا لالچی
- سائل کی دماغی حالت ابتر ہے
- سائل کے حالات گردش میں ہیں
- ایسا زائچہ جس کے طالع میں حمرہ اجاے یہ زائچہ نہیں پڑھنا چاہیے بلکہ سائل کو کسی صدقہ وغیرہ کا بتائیں تاکے اس کے معاملات میں نرمی پیدا ہو
خانہ 2 — مال، خرید وفروخت، چوری، موکلین جنات کی حاضری،سعد نگینہ۔
دائرہ بزدح میں عدد: 8
- سائل کی روزی روٹی تباہ
- سائل کو سخت رزق کی تنگی کا سامنا کرنا پڑے
- سائل بہت بد پرہیز ہے
- سائل کی خوراک بلکل ناقص ہے
- سائل کا مال یقینی چوری ہوا ہے
- سائل کو خرید وفروخت میں سخت نقصان ہو
- سائل دوران چلہ حاضری کی وجہ سے سخت خوف کا شکار ہو جاے
- سائل کی ادویات ناقص ہوں سائل کو فائیدہ نا دیں
- سائل لالچی ہو ہر وقت دوسروں کو مال۔کا۔دھوکہ دیںنے میں مصروف
- یہ شکل۔جنات کی۔ہے لیکن آپ نے حکم لگاتے وقت سواے مخصوص خانوں کے اور کسی بھی خانہ میں یہ نہیں کہنا کے جناتی معاملہ ہے
خانہ 3 — تیسرا خانہ سائل کی نقل و حرکت، بہن بھائی، رشتے دار، عزیز و ا
دائرہ بزدح میں عدد: 10
- سائل کے بہن بھائی سائل سے نفرت کریں
- سائل کو نقل وحرکت میں حادثہ ہو
- سائل کے رشتے دار سائل کو سخت نقصان دیں اور لڑائی ہو
- سائل کے تعلیمی معاملات تباہ ہوں
- سائل کا خواب بھیانک ہے
- سائل کی گفتگو بد اخلاق ہے
- سائل پر راستے میں کتے بھونکیی گے جب وہ نقل و حرکت کرے
- سائل کے ہمسائے چور ہیں اور سائل کو سخت نقصان دیں
- سائل کے گھر کے بائیں طرف جنات کا بسیرا ہے جس سے سائل بھی تنگ ہے
- سائل کی بحث میں کسی سے سخت چھگڑا ہو
- سائل کے بہن بھائی سے سائل کو کوئی فائیدہ نا ہو
خانہ 4 — چوتھا خانہ والد کے معاملات، بیماری، جائیداد، مکان، فیکٹری، ا
دائرہ بزدح میں عدد: 13
- سائل کے گھر جنات کا بسیرا
- سائل کو گھر میں تنگی اور تکلیف ہو سائل کے گھر چوری ہو
- سائل کے والد کو سائل سے رنج ہو
- سائل کا باپ سخت نحوست میں ہو
- سائل کے گھر بے سکونی اور بے برکتی ہو
- سائل کے گھر بال کپڑے وغیرہ اکثر کٹ جاتے ہوں
- سائل کے گھر اچانک آگ لگ سکتی ہے
- سائل کو جائداد کے معاملات میں نقصان ہو
- اگر کوئی گھر پلاٹ فیکٹری کارخانہ کوئی بھی جگہ خریدنا چاہتے ہیں تو پہلے دیکھ لیں یہاں پر جنات کا لازمی بسیرا ہے
- سائل کی عمر کم ہو
- سائل کے گھر کی حالت ناخستہ ہو
- سائل کے گھر کا دروازہ ممکن ٹوٹا ہوا ہو
- سائل کو جائداد کا حصہ نا ملے ممکن جھگڑا ہو
خانہ 5 — خانہ آتش خانہ مزکر خانہ ژندہ خانہ خارج معشوق۔ حمام شکار خبر
دائرہ بزدح میں عدد: 17
- اولاد کو حادثہ ہو
- سائل کو بہت بری خبر ملے
- سائل کو اولاد کا غم دیکھنا پڑے
- سائلہ اگر حمل پوچھ رہی تو یقینی حمل ہے اس کو لیکن ساتھ حمل گرنے کا بھی قوی امکان
- سائلہ کے رحم میں ممکن ورم سوجن بھی ہو
- سائل کیلئے شکار پر جانا خود سائل کا شکار بن سکتا
- سائل کو خط سامان پارسل نا ملے یا ضائع ہو جاے
- سائل کا نکاحِ نحس ثابت ہو یا ٹوٹ جاے
- سائل کی اولاد نافرمان ہو
- سائل کیلئے مہمان لڑائی چھگڑے کا سبب بن جائیں
- سائل کا ارادہ اچھا نہیں ہو گا کسی بھی کام کیلئے
- سائل کو جس پر شک ہے وہی شک درست ہے
- جوا میں پیسہ برباد کرے
خانہ 6 — خانہ بادی، خانہ زندہ، خانہ منقلب۔
دائرہ بزدح میں عدد: 22
- سائل پر جناتی بیماری
- سائل بدکاری کرے
- سائل کا راز سائل کیلئے موت کا سبب بنے
- سائل کر پرندوں کے کام میں سخت نقصان
- سائل کبوتر باز ہے اور جوا بھی لگاتا ہے اس کام میں
- سائل کو بدی مرض ہے
- سائل کے جسم پر دانے اور داغ بن جاتے
- سائل کو پیشاپ میں جلن
- سائل کو بیماری جسمانی بھی سخت ہے
- سائل کو سخت چوٹ بھی لگ سکتی
- سائلہ کا حمل گر سکتا
- سائل کی چیز گمشدہ نا ملے
خانہ 7 — خانہ ابی، خانہ داخل، خانہ موئنث شادی
دائرہ بزدح میں عدد: 28
- سائل کی شادی برباد ہو جاے
- سائل کو شادی کے بعد بیوی سے سخت عداوت ہو جا ے
- سائل کا رشتہ جو۔ایا ہے وہ نا کرے
- سائل کو مقدمہ میں سخت نقصان ہو
- سائل کا وکیل نا لائق ہے
- سائل کو شادی کے بعد طلاق کا یقینی ڈر ہے
- سائل اگر غائب کا پوچھ رہا تو غائب یا مر گیا یا قتل ہوا یا سخت نحوست میں ہے
- سائل کی دعا حاجت نا پوری ہو
- سائل کی اچانک کسی سے سخت لڑائی ہو
- سائل اگر شادی شدہ ہے تو بیوی میں کوئی نقص ہے
- سائل کو مقصد میں سخت ناکامی ہو
- سائل کی بیوی کو چوری کی عادت ہو
- شراکت داری اگر کرنا چاہتا تو اسی بندے سے سخت چھگڑا ہو گ۔اور بعد میں دشمنی بن جاے گی
- وکیل: اگر اپ کا کوئی وکیل ہے تو اس سے کیس واپس لے لیں وہ مزید بھی اپ کو مصیبت میں پھنسا دے گا، کیس کو الجھا کر رکھ دے گا اور اگر کسی نے اپ کو کسی وکیل کا مشورہ دیا ہوا ہے تو اس کو مت کریں کیونکہ وہ ٹھیک نہیں ہے
- حمرہ زیادہ تر طلاق کی بھی شکل ہے۔
خانہ 8 — موت، خوف، ایکسیڈنٹ ، قتل ،خوف ہر طرح کا، قرضہ ، دعویٰ ، جنسی
دائرہ بزدح میں عدد: 35
- سائل کیلئے موت خود کشی پھانسی اور قتل کا سبب
- سائل جو اچانک کسی جنازہ میں جانا پڑے
- سائل کو اچانک سخت چوٹ لگے۔سائل کا اچانک ایکسیڈنٹ ہو سکتا ہے
- سائل کو انتہا کا خوف ہے /سائل پر قرضہ چڑھتا جاے سائل کی جنسی ہیجان بہت زیادہ ہے سائل کسی عورت سے زنا بھی کرے سائل کا اعضاء تناسل مظبوط ہو سائل فحاشی میں زیادہ دلچسپی لے سائل کسی پر دعویٰ نا کرے ورنہ لینے کے دینے پڑ جائیں گے سائل بڑا اپریشن فلحال روک دے نا کرواے ورنہ کام خراب ہو جاے گا
- سائل کو اچانک چھری یا کسی قسم کی ضرب لگ سکتی ہے ۔سائل ہر وقت گندی سوچ میں رہتا ہے
- اچھی علامت بالکل بھی نہیں ہے ، بڑی خطرناک علامت ہوتی ہے کیونکہ یہ خانہ ویسے ہی خطرناک ہے اس کے اندر نحس شکل انا اور بربادی اور تباہی کا سبب ہے۔ اس میں سائل کا دل خود کشی یا موت کا کرتا ہے، عجیب عجیب سوچیں سوچتا ہے ۔خوف بہت زیادہ ہوتا ہے اچانک چھری سے کٹ لگ جانا بڑا آپریشن خطرناک حد تک خراب ہو جانا یا اپریشن کے اندر ہی موت ہو جانا۔ ایسے حالت میں جب حمراہ اٹھویں میں آئے سیڑھیاں نیچے اترتے ، سڑک کراس کرتے ہوئے ، کوئی چھری کانٹے کا ، لوہے کا کام کرتے ہوئے بڑی احتیاط کریں کیونکہ کٹ لگنے کا بڑی خطرناک قسم کی چوٹ لینے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ ایکسیڈنٹ ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ حمراہ، قرض انتہا انتہا چڑھتا جاتا ہے سائل پر قرض کے ڈھیر سے ڈھیر لگتے جاتے ہیں اور ساحل اسی کے اندر دب کر خوف میں مبتلا ہو کر خودکشی کا بھی ارادہ کر لیتا ہے ۔مریض اگر کوئی بیمار اور اس کے اٹھویں میں اگر حمراہ ا جاتی ہے تو موت یقینی بن جاتی ہے۔ اس کے علاوہ سائل کسی پر دعوی نہ کریں تو بہتر، خاموش رہے ، دعوی جو کرے گا الٹا اس پر معاملہ خراب ہو جائے گا اور یہ خود بھی دعوے میں پھنس جائے گا ۔ جنسی معاملات میں حمراہ کا انا، انسان کی جنسی قوت انتہا کی زیادہ ہوتی ہے اور ہر وقت جنسی گندگی کے معاملات میں مبتلا رہنے کی یا ان قسم کے سوچوں میں مبتلا رہتا ہے۔عضو تناسل کی قوت شاہانہ ہوتی ہے ، سائل ہر وقت غلط قسم کی عورتوں کے ساتھ گندی پلید عورتوں کے ساتھ بدکاری کرنے کا سوچتا رہتا ہے
خانہ 9 — خانہ آتش، مزکر، خارج
دائرہ بزدح میں عدد: 43
- سائل پر یقینی جنات مسلط۔سائل پر حاضری بھی ہو سکتی ہے ۔سائل دین عبادات سے غافل۔سائل رات کو بہت برے ڈرونے خواب دیکھے ۔سائل نیک رہ کر بھی بد اور بد رہ کر بھی نیکی جیسی حرکتیں کرتا ۔سائل کا سفر نہیں ہو گا بیرونی ۔ سائل اگر سفر کرے گا تو موت یا بڑی مصیبتیں کو گلے لگا لے۔ سائل کو روحانیت میں بلکل دلچسپی نا ہو گی ۔ سائل کو روحانی فیض نہیں ملے گا ۔ سائل اعلی قسمت کا متحمل نہیں ہے ۔سائل اگر کسی دربار پر گیا تو وہاں سے جنات مسلط ہو جائیں گے جو بعد میں مسائل بنا دیں گے۔
- سخت نحوست کی علامت ہے، سفر بیرونی اول تو ہوتا ہی نہیں ہے اگر ہو جائے تو راستے میں یا تو سامان چوری ہو جاتا ہے یا سائل خود کسی قسم کے بہت بڑے حادثے کا شکار ہو جاتا ہے یا واپس ا جاتا ہے۔ مال وقت سب ضائع ہوتا ہے۔
- جنات مسلط ہوتے ہیں حمراہ جب نویں خانے میں ہو، ایسے بندے پر جنات لازمی مسلط ہوتے ہیں ، حاضر کرے گا تو حاضر بھی ہو جائیں گے۔ اسی جنات کے مسلط ہونے کی وجہ سے سائل کے کاروبار تمام اولاد اس کی صحت ، سب برباد ہو چکے ہوتے ہیں۔
- عبادات، ریاضات، نماز روزے سے غافل
- نیک ہو کے بد، بد ہو کے نیک
خانہ 10 — خانہ بادی، زندہ ،منقلب ، مزکر ۔
دائرہ بزدح میں عدد: 52
- سائل کا کاروبار تباہ
- سائل کی ملازمت تباہ
- سائل کے کاروبار میں جناتی رکاوٹیں
- سائل کی والدہ سے سائل کو رنجش ہو
- سائل جس حکیم ڈاکٹر سے علاج کروانے کا سوچ رہا ہے چھوڑ دے اسکو معالج نالائق ہے
- سائل کو عدالت سے رسوائی ہو
- سائل کی معاشرہ میں عزت نا ہو
- سائل الیکشن میں حصہ نا لے
- سائل کو جج کی طرف سے خلاف فیصلہ ملے
- بادشاہ کے معاملات میں اس کے حواری اس کو رسوا کر دیں
- سائل جو علاج کیلئے جڑی بوٹی پوچھ رہا ہے وہ فائیدہ مند نہیں
- سائل کو پیر مرشد سے کوئی فائدہ نا ملے
- سائل اگر کسی پیر کی مرشد کی بیعت کا پوچھ رہا ہے نا کرے.
خانہ 11 — خانہ ابی ، خانہ موئنث، خانہ داخل ، خانہ مردہ۔ خانہ خواہشات د
دائرہ بزدح میں عدد: 62
- سائل کی کوئی امید پوری نا ہو
- سائل کے دوست منافقت کریں اور دشمنی کریں
- سائل کو شفا بلکل نا ملے
- سائل اگر چلہ یا وظیفہ کرے تو الٹ ہو جاے سخت نقصان ہو
- اس کے احکام مختصر ہیں.
- یاروں دوستوں کی طرف سے رسوائی منافقت اس طرح کے معاملات سائل کے ساتھ ہوتے ہیں ۔
- اس کے علاوہ گیارہویں خانے میں حمرہ دلی مرادوں کا ہے ۔سائل کی مراد بالکل بھی پوری نہیں ہوتی ہے بلکہ اس کی مراد جو ہوتی ہے اس میں بھی مختلف مسائل کے ساتھ واسطہ پڑ جاتا ہے شفا کے حوالے سے بھی اگر دیکھا جائے تو شفا کے معاملے میں بھی شفا کا بالکل نام و نشان نہیں ہوتا، کیونکہ سائل کو شفا بالکل نہیں ملے گی۔
- اس میں یہ مختصر منسوبات ہیں اس لیے اس کے احکام بھی مختصر ہی ہیں
خانہ 12 — خانہ خاکی، خانہ مردہ ، خانہ ثابت، پرانا مرض ، پرانا جادو ، ہ
دائرہ بزدح میں عدد: 73
- سائل کیلئے انتہائی نقصان کا سبب ہے
- سائل کا ماضی بہت تابناک گزرا ہے
- سائل کو قید میں مزید تکلیف اٹھانا ہو گی ممکن قید میں قتل ہو جاے
- سائل کو بھانسی ہو جاے گی
- سائل اپنے جانوروں سے بکری بھنس گاے سے نقصان اٹھاے گا ممکن جانور مر جائیں
- سائل ہسپتال میں ہی مر جاے
- سائل کے دشمن خوفیہ سائل کو قتل کر دیں یا سازش کریں
- سائل۔ک پرانا مرض سائل کیلئے وبال جان بن جاے
- سائل پر پرانا جادو جنات ہیں۔
خانہ 13 — خانہ آتش ، مزکر ، خارج
دائرہ بزدح میں عدد: 85
- سائل کی کوشش ناکام
- سائل کا ضمیر مردہ
- سائل کی طلب ہوس اور بدکاری
- سائل کی قسمت میں کمزوری
خانہ 14 — خانہ بادی ، منقلب ، ژندہ ، مزکر
دائرہ بزدح میں عدد: 98
- سائل کے بزرگ سائل سے جھگڑا اور نفرت کریں
- سائل کا مطلوب نا حاصل ہو
خانہ 15 — ۔ خانہ داخل ، ابی ، مردہ
دائرہ بزدح میں عدد: 112
حمرہ خانہ 15 میں ناقص ہونے کی وجہ سے نہیں آتی
خانہ 16 — خانہ خاکی
دائرہ بزدح میں عدد: 127
- سائل کیلئے تمام زائچہ کا انجام انتہائی خطرناک اور مایوسی
- سائل کو ہر طرف سے مار پڑے
اپنا زائچہ خود بنائیں
ASTRO-Z Raml ایپ میں چار اعداد (یا قرعہ) سے زائچہ بنائیں — ہر خانہ کا حکم، تجزیہ اور 87 سوالات کے جواب، مفت۔
وضاحت: اس ویب سائٹ اور ایپ کا مواد علمِ رمل کی روایتی علمی آراء پر مبنی ہے؛ یہ یقینی پیش گوئی یا حتمی فیصلہ نہیں۔ غیب کا علم صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔ صحت، قانون اور مالی معاملات میں ماہر سے رجوع کریں۔