زائچہ کی خانہ 13، 14، 15، 16 سے متعلق اہم سبق
13 خانہ۱۳ زائچے کا شیشہ ہوتا ہے اور خانہ 14واں خانہ شیشے کا پیچھے والا حصہ ہے یہ وہ ہوتا ہے مثال ایک شیشہ جس میں اپ کی شکل نظر ارہی ہوتی ہے یہ 13 خانہ ہے۔ لیکن اس ائینے کے پیچھے بھی کچھ ہوتا ہے ہمیں نظر نہیں اتا لیکن ہوتا ہے وہ 14 ہوگا۔

پندرواں خانہ شیشہ اور اس کے پیچھے والی سائیڈ جو نظر نہیں اتی، ان دونوں کا نچوڑ ہے۔
13 واں خانہ زائچہ کے دائیں طرف کی مضبوطی رکھتا ہے اور 14 خانہ بائیں طرف زائچے کی مضبوطی کو پکڑ کے رکھتا ہے۔ دونوں ستون ہوتے ہیں اور ان دونوں ستونوں کے بعد جو بڑا ستون بنتا ہے وہ 15 خانہ بنتا ہے۔ 16ویں کی وقت کوئی نہیں ہوتی ہے کیونکہ 16 شکل ایک قسم کی ناقص مانی جاتی ہے۔ پڑھتے وقت اس کو پڑھنا ضرور ہوتا ہے، لیکن اس کی کوئی اتنی اہمیت نہیں ہوتی۔
کچھ احباب نے 16 ویں خانے کو بہت زیادہ اجاگر کیا ہمارے بزرگوں نے بھی کیا اور انہوں نے کہا ، اس سے وہ وہ چیزیں و معاملات نکلتے ہیں جو انسان کی سوچ میں بھی نہیں ہوتے کیونکہ انجام ہوتا ہے یہ اس لیے ہر خانے کا انجام اس کے ذریعے معلوم ہوتا ہے۔
سولواں خانہ ہر خانے کا انجام بتاتا ہے یہ پورے زائچہ کا بھی انجام بتاتا ہے۔
۱۳ واں خانہ دائیں طرف کا ستون ہے۔
۱۴ واں خانہ بائیں طرف کا ستون بنتا ہے۔
ان میں انے والی شکلیں اس ستون کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہیں اور پھر تیرویں چودویں میں انے والی شکلوں کے ضرب کھانے کے بعد جو نئی شکل بنتی وہ 15 ویں شکل بنتی ہے اور 15 ایک مظبوط ستون بنتا ہے چونکہ 15 خانہ ایک ریڈھ کی ہڈی ہے ، اسلیے ہر سوال میں خانہ 15 کو دیکھنا اس کے بغیر کام ہی نہیں چل سکتا۔
اب تیرواں خانہ فوکس کرنا ہے۔
یہ پہلے خانے کا بادشاہ یا مددگار ہوتا ہے ۔ مددگار سے مراد یہ ہوتی ہے کہ جب بھی اپ پہلے خانے کو دیکھیں گے
جتنے بھی اتشی خانے دیکھیں گے ان کا دارومدار تیرویں خانے کے اوپر ہوگا
جتنے بھی اپ بادی خانے دیکھیں گے جیسے خانہ دو اور چھ وغیرہ ان سب کا بادشاہ و مددگار چودھواں خانہ ہے۔
آبی خانوں کا مددگار خانہ ۱۵ ہوتا ہے۔ اور تمام خاکی خانوں کے لیے سولواں خانہ بادشاہ ہے۔
مددگار سے کیا مراد ہے مددگار سے مراد صرف ہوتی ہے کہ جب اپ کسی بھی اتشی خانے کو دیکھ رہے ہیں تو ایک دفعہ ساتھ تیرویں خانے کو بھی نظر ماریں کہ ایا تیرواں خانہ جو اس کا حاکم ہے جو اس کا بادشاہ ہے جو اس کا بڑا ہے جو اس کا باپ کی طرح ہے وہ کیا کہنا چاہ رہا ہے ایا وہ بھی ٹھیک ہے وہ بھی نیک ہے کسی نیکی کا سوال جو ہے وہ بھی مدد کر رہا ہے وہ بھی کوئی اچھا جواب دے رہا ہے ساتھ دے رہا۔ یہ ساری چیزیں ملا کر پڑھی جاتی ہیں۔
تیرواں خانہ انسان کی طلب بھی بتاتا ہے طلب سے مراد یہ ہے کہ یہ بندہ اس وقت جو اس وقت سامنے بیٹھا ہے اس کی طلب کیا۔ طلب کہتے ہیں کسی چیز کو چاہنا کسی کی چاہت۔
چودواں کیا بتا رہا ہوتا ہے کہ جس چیز کو وہ چاہ رہا تھا وہ اس کو ملے گی کہ نہیں ملے گی یعنی 13 سے چاہت اورچودویں سے وہ چاہت ملے گی کہ نہیں ملے گی۔ 13 سے صرف چاہت کی سوچ رکھی گئی ہے، لیکن مل گئی ہے یا نہیں ملی یہ چودھویں سے اور پندرواں، ان دونوں کے کو ضرب دے کر جو پندرواں بنتا ہے اس پر پورے زائچہ کا دارومدار ہوتا ہے یہ قاضی کی مانند ہوتا ہے، پندرویں خانے کو میزان بھی لیا جاتا ہے۔
پندرواں خانہ ہے کیا چیز 15واں خانہ جیسے کسی بھی چیز کا عرق نکال لیتے ہیں۔
خانہ ۱۵ کا استعمال کیسے ہوگا یہ اگے چل کر جانیں گے۔
ایک بندہ جب ہمارے سامنے ا کر بیٹھتا ہے تو ہم 13 خانے سے یہ دیکھتے ہیں کہ اس کی طلب کیا ہے چاہت کیا ہے اب مثال سمجھیں کہ تیرویں خانے میں انکیس ا گئی ہے اب پھر دئراہ سکن پہ ا جاؤں گا، انکیس سکن میں کس گھر کی مالک ہے ساتویں کی، اس کا مطلب ہے کہ اس بندے کی چاہت میں کچھ نہ کچھ ساتویں خانے کے معاملات میں سے کوئی ایسا معاملہ ہے جو اس کی چاہت میں ہے، چاہے وکیل کی طلب، چاہے مقدمے کی طلب چاہ رہا ہے چاہے بیوی کی طلب ہے ۔
فرض کریں جی کہ نقئی ہی اگئی ہے جو اس کی اپنی گھر کی مالک ہے تو پھر انسان کی طلب اس کی اپنی ذات کے متعلق ہے یعنی کہ خود سے وہ کوئی چیز چاہ رہا ہے اپنی ترقی جا رہا ہے اپنی بڑھوتی جا رہا ہے یا اپنی کوئی مقدر میں تبدیلی چاہ رہا ہے اپنے نصیب میں تبدیلی جا رہا ہے۔
13 میں فرض کریں حمرہ اگئی ، حمرہ سکن کے مطابق اٹھویں خانے کی مالک ہے ہم نے اس خانے میں نہیں جانا ہے بس ہمیں یہاں سے یہ پتہ لگے گا کہ یا تو اس کی کوئی قرض کی طلب ہے یا کسی قسم کی بدکاری کی طلب ہے یا کوئی خوف ہے ، یہ خوف ہے اس کو چین نہیں لینے دے رہا ہے۔ یہ تو ہو گئی طلب اور چودویں خانے کی طرف ائیں ، چودواں بتاتا ہے جی مطلوب کی جو طلب تھی وہ اس کو ملے گی یا نہیں ملے گی ،
اس کا طریقہ یوں ہے کہ فرض کریں کہ بیاض ائی تیرویں میں، اپ نے اس کو یہ کہہ دیا کہ تمہاری طلب بیرون ملک سفر کی ہے سکن کے مطابق نویں خانے کی ہے۔ اگر تو اس نے کہا کہ بالکل میری یہی طلب ہے تو ساتھ ہی چودواں خانہ پڑھا، اس کے اندر دیکھیں اگر اس کے اندر عقلہ پڑی ہوئی ہے تو اس کا مطلب طلب تو اس کی ہے لیکن طلب اتنی اسانی سے نہیں پوری ہونی ہے، کیونکہ اس میں عقلہ ا گیا ہوا ہے۔ وہ صرف اس نے چاہت کی تھی بیرون ملک کی یہ اس کو بیرون ملک ملے گا کہ نہیں ملے گا وہ تو عقلہ اگی ہے یہاں عقلہ انکار کر رہی ہے۔
اب ان دونوں کی ضرب کے بعد نیچے کیا ائے گا، نیک ہوگی تو اپ کو آسان راستہ دکھا دے گی۔ بد ہو گی تو بھی کہہ دے گی مشکلات ہی مشکلات پڑی ہوئی ہیں اگے۔
پچھلے اسباق ذہن میں دہرائیں جہاں بتایا گیا ہے کہ
زائچے کا دائیں طرف اپنے ہوتے ہیں، بائیں طرف بیگانے ہوتے ہیں ،
دایاں طرف اپ کا ننھیال ہوتا ہے، بایاں حصہ دھدیال ہوتا ہے ۔
تیرواں خانہ دیکھیں اس کے اندر قبض الخارج ہے یہ سکن کے مطابق تیسرے خانے کی مالک ہے ، تیسرے خانے کی مالک کا مطلب کہ اس بندے کی اس وقت طلب بہن بھائیوں کے متعلق یا رشتہ داروں کے متعلق ہے یا نقل حرکت کے متعلق ہے۔ ان تین چیزوں سے باہر کی طلب نہیں ہے یعنی ان تین معاملات سے یہ کوئی چیز طلب جا رہا ہے۔
لیکن ہم نے ڈائریکٹ تیرویں خانے پر ہی نہیں پہنچ جانا ہم نے اپنے ذہن میں صرف اس کی طلب رکھنی ہے زائچہ اپ نے پہلے خانے سے طالع سے ہی پڑھنا ہے ، طالع ہی ہمیں بتائے گا اور طالع کے اندر اپ کو دل کی بات بھانپنے کا جو طریقہ بتایا تھا، وہی بتائے گا کہ اس کے دل کے اندر کیا ہے۔ چودویں خانے کی طرف دیکھیں کہ جو طلب رکھی ہوئی ہے وہ ملے گی کہ نہیں ملے گی۔ شکل تو مبارک ہے لیکن ہے خارج اس کا مطلب ہے کہ مل جائے گی لیکن کچھ دیر کے بعد اور پھر ان دونوں کی ضرب سے جو 15 خانے میں اجتماع شکل پیدا ہوئی ہے وہ تو انتہائی مبارک ہے اس کا مطلب ہے کہ اس کے کام میں اسانی ہوگی۔
لوگ عموماً سولوے خانے میں اچھی شکل دیکھ کے کہہ دیتے ہیں کہ زائچے کے انجام اچھا ہے یہ سرسری سی بات ہے ۔ ہر خانے کا بھی ایک انجام ہوتا ہے اور ہر خانے کا انجام سولویں شکل بتاتی ہے۔
یہاں یہ بات ذہن میں رکھیں کہ اگر کسی خانے کا انجام اچھا نظر ا بھی رہا ہے، پھر بھی حتمی نتیجہ زائچے کا انجام ہی بتائے گا، صرف خانے کے انجام پر اکتفا نہیں کرنا ۔اس کی مثال کسی فلم کی طرح سمجھ لیں جس کا اغاز تو بڑا اچھا ہوتا ہے لیکن اخر میں ہیرو مارا جاتا ہے یا اواز میں تو ہیرو بڑا تنگ ہوتا ہے لیکن اخر کار انجام میں فاتح ہو جاتا ہے۔
زندگی میں ہزاروں واقعات موجود ہیں کہ کئی میاں بیوی 20، 25 سال تک شادی کے تعلق میں چلتے رہتے ہیں لیکن بعض دفعہ اتنے عرصے بعد بھی طلاق ہو جاتی ہے۔ اس کی ایک مثال بل گیٹس کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے۔
اور بعض لوگوں کی شادی شدہ زندگی اغاز میں بہت تکلیف دہ ہوتی ہے لیکن زندگی کے اخری دور میں خوشحال زندگی گزارنے لگتے ہیں۔
اسی طرح بعض دفعہ بندہ کسی کے ساتھ مل کر کاروبار کرتا ہے جو کچھ عرصہ تو بڑا زبردست چلتا ہے لیکن کچھ وقت کے بعد نوبت لڑائی جھگڑے اور تھانہ کچہری تک پہنچ جاتی ہے۔
==========================================
حمرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جنات
اجتماع ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسیب
فرح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جناتی نظر بد
انکیس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سایہ بندش
طریق ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تعویزات اثرات
جماعت ۔۔۔۔۔۔۔۔ بندش جادو
یہ تمام روحانی معاملات سے تعلق رکھتی ہیں
اس کے علاوہ کوئی شکل کسی روحانی چیز سے تعلق نہیں رکھتی اور جواب دیتے وقت ان کو مکس نہیں کرنا، جس چیز کا تعلق جس چیز کے ساتھ ہے اسی کے ساتھ رکھنا ہے۔
* اسیب کے لیے اجتماع ہی ہوگی۔
* سائے کی بندش کے لیے انکیس ، ہی ہوگی۔
* تعویزات اثرات کے لیے طریق ہی ہوگی۔
یہ نہیں کہ اپ سب کو ایک ہی جگہ اکٹھا کرتے جائیں نہیں۔
اس میں سے کوئی چیز بھی اگے پیچھے نہ کی جائے جو چیز جس کے ساتھ منسوب ہے وہ ہمیشہ ویسے ہی رہے گی اور شروع سے ویسے ہی چلتی جا رہی ہے۔
==============================
| سیاروں سے منسوب اشکال | |
| نصرةالخارج اور قبض الداخل | شمس |
| بیاض اور طریق | قمر |
| حمرہ اور نقی | مریخ |
| قبض الخارج اور عتبة الخارج | راس و ذنب |
| لیحان اور نصرة الداخل | مشتری |
| انکیس و عقلہ | زحل |
| اجتماع اور جماعت | عطارد |
| فرح اور عتبة الداخل | زہرہ |
زحل سے منسوب اشکال
2 ۔ مشتری سے منسوب اشکال لیحان اور نصرة الداخل ہے
3 ۔ مریخ سے منسوب اشکال
4 ۔ شمس سے منسوب اشکال
نصرةالخارج اور قبض الداخل
5 ۔ زہرہ سے منسوب اشکال
فرح اور عتبة الداخل
6 ۔ عطارد سے منسوب اشکال
7 ۔ قمر سے منسوب اشکال
8 ۔ راس و ذنب سے منسوب اشکال
قبض الخارج اور عتبة الخارج ہیں
راس اور ذنب کو ایک ہی جسم کے دو حصے ھیں ایک منہ اور دوسری دم
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک جسم کون سا ہے اسے آپ برج دلو کہیں یعنی دلو کی دو شکلیں جو اثرات کے لحاظ سے نحس الخارج ہیں۔منہ کو آپ قبض الخارج اور دم کو عتبہ الخارج کہیں۔امید ہے آپ کی canfusion دور ہو گی _
شمس عزت باپ
قمر گھر کے معاملات ماں
عطارد تحریر زبان دماغ
زحل تاخیر
مریخ غصہ
زہرہ محبت
راس زنب بربادی ہر طرح
مشتری دولت قانون