ترتیب و تدوین
محمد شفیق مغل

اس علم میں 16 اشکال اور 16 خاناجات ہیں لیکن پڑھنے میں 12 خاناجات ہیں جیسا نجوم ویسا رمل لیکن نجوم محتاج نام پیدائش جگہ وقت کا جبکہ رمل کسی چیز کا محتاج نہیں۔
اسکی ابدح کی جو ترتیب چارٹ میں نظر آرہی ہے یہ کبھی نہیں بدل سکتی جس نمبر پر جو شکل ہے وہی رہے گی


ابدح کا چارٹ ہے اس میں کوئی دیکھیں کہ شکل بنی کیسے ہے ۔ اصول یہ ہے اوپر سے نیچے اتے ہوئے الف بے دال ہے اپ نے لکھنا ہے الف کے سامنے ایک ہے ب کے سامنے دو ہے دال کے سامنے اس کی قیمت چار اور ح کے سامنے اس کی قیمت اٹھ ہے جب بھی کوئی شکل بنے گی تو جو اب تک کی ترتیب سے اس کا نمبر ہوا کرے گا وہاں پر نقطہ لگ جایا کرے گا وہ نقطہ اس چیز کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس کا ابدح کی ترتیب میں یہ نمبر 1 ہے جیسے مثال یہ پہلی شکل ہے کیونکہ نمبر ایک ہے اس کا اس لیے سب سے اوپر ایک نقطہ لگا کیونکہ وہی ایک نمبر بنتا ہے باقی نیچے تین لکیریں لگ گئی بے دال ح کی جگہ
اشکال کی چار اقسام ہیں


خارج
منقلب
داخل
ثابت
۔ 16 اشکال کو ان کے افعال کے حساب سے چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سب سے پہلے ان کی پہچان سیکھ لیں۔
| اب اب یک جان اب آتش دشمن اب باد دشمن اب خاک دوست | آتش آتش یک جان آتش باد دوست آتش اب دشمن آتش خاک میانہ |
| خاک خاک یک جان خاک آتش دشمن خاک باد میانہ خاک اب دوست | باد باد یک جان باد آتش دوست باد اب دشمن باد خاک میانہ |

حاصل گفتگو یہ ہے کہ اگر آتشی خانے میں خاکی شکل آجاۓ تو وہ شکل بہت کمزور ہوگی۔ اگر خاکی خانے آتشی شکل آجائے تو وہ شکل وہاں بہت کمزور ہوگی۔
اسی طرح بادی خانہ میں آبی شکل آجائے تو وہ بہت کمزور ہوگی اور آبی خانہ میں بادی شکل آجائے تو وہ وہاں بہت کمزور ہوگی۔ باقی خانوں میں اشکال تقریبن متوازن طاقت میں ہی ہونگی۔ اور اگر ہم عنصر شکل کسی خانہ میں ہو تو وہ بہت طاقتور ہوگی۔
| داخل اشکال وہ اشکال جن کے آتشی مقام پر زوج اور خاکی مقام پر فرد ہے۔ حصول مراد کی علامت ہوتی ہیں۔ مال کی آمد و فراوانی اور سفر سے گھر واپس آنے کسی سے پیغام آنے اور ملنے ملانے کی علامت ہوتی ہیں۔ داخل اشکال بھی دو قسم کی ہیں۔ سعد داخل اور نحس داخل سعد داخل آسانی سے اور آپ کی مرضی کے مطابق حصول مراد کی علامت ہوتی ہیں۔ سعد داخل میں قبضة الداخل و نصرة الداخل اور عتبة الداخل اشکال ہیں جبکہ نحس داخل آپ کی مرضی کے خلاف اور مشکل سے حصول مراد کی علامت ہوتی ہیں جبکہ نحس داخل میں انکیس ہے | خارج اشکال وہ اشکال جن میں آتشی مقام پر فرد ہے اور خاکی مقام پر زوج ہے خارج اشکال عدم حصول مراد کی علامت ہوتی ہیں۔ مثلاً فراق اور جدائی اور سفر کی علامت اور مال خرچ ہونے اور جانے کی علامت ہیں۔ خارج اشکال کو مزید دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سعد خارج اور نحس خارج سعد خارج خوشی اور اپنی مرضی سے سفر کرنے اور مال خرچ کرنے یا کوئی چیز دینے اور اپنے گھر سے باہر بھیجنے کی علامت ہوتی ہیں۔ سعد خارج میں لیحان اور نصرةالخارج ہیں۔ جبکہ نحس خارج دکھ اور تکلیف اور مجبوری سے نا چاہتے ہوئے بیکار سفر کرنے یا مال خرچ کرنے اور مال چوری وغیرہ ہونے کی علامت ہوتی ہیں جبکہ نحس خارج میں قبضة الخارج اور عتبةالخارج شامل ہیں۔ |
| ثابت اشکال وہ اشکال جن کے آتشی اور خاکی دونوں مقامات پر زوج ہے۔ ثابت اشکال امور میں ٹھہراؤ کی علامت ہوتی ہیں۔ یعنی جو کام جیسا ہے ویسا ہی رہے گا اس میں کوئی تبدیلی یا خروج یا دخول نہیں ہوگا۔ ان کی بھی تین اقسام ہیں سعد ثابت ٹابت وممتزج ثابت اور نحس ثابت سعد ثابت مثبت ٹھہراؤ کی علامت ہوتی ہیں۔ ممتزج ثابت وقت کے حساب سے نحس اور سعد میں بدلتی رہتی ہیں۔ زائچہ کے مختلف بیوت میں ان کا فعل مختلف ہوتا ہے۔ سعد گھر میں یہ مثبت ٹھہراؤ کی علامت ہیں اور نحس گھر میں یہ نحس ٹھہراؤ کی علامت ہیں جبکہ نحس ثابت اشکال سخت منفی ٹھہراؤ کی علامت ہوتی ہیں۔ نحس ثابت میں صرف ایک شکل حمرہ ہے۔ سعد ثابت بیاض ہے۔ ممتزج ثابت اجتماع اور جماعت ہیں۔ | منقلب اشکال وہ اشکال جن کے آتشی اور خاکی دونو ں مقامات پر فرد ہیں۔ 3۔ منقلب اشکال امور میں تبدیلی اور ردوبدل کی علامت ہوتی ہیں۔ کبھی دخول کبھی خروج ۔الٹے کا سیدھا اور سیدھے کا الٹا ہونے کی علامت ہوتی ہیں۔ مثلا صحت مند بیمار پڑتا ہےاور بیمار صحمت مند ہوجاتا ہے۔ ان کی بھی اقسام ہیں۔ سعد منقلب اور نحس منقلب سعد منقلب آسانی سے اور مثبت تبدیلی کی علامت ہیں۔ سعد منقلب میں شکل فرح اور طریق شامل ہیں نحس منقلب مشکل سے اور تکلیف دینے والی تبدیلی کی علامت ہیں۔ نحس منقلب میں شکل عقلہ اور نقی شامل ہیں۔ شارٹ کٹ کوڈ : نحس اور سعد کی الگ الگ پہچان ہوجا ئے گی۔ شکل نمبر 2,5,7,8,9,13 نحس اشکال ہیں باقی سعد ہیں ۔ پچیس ہزار سات سو انانوے ڈاٹ تیرہ۔ |
اتشی اور بادی شکل زندہ اور مذکر ہوگی
ابی اور خاکی مردہ اور مونث ہوگی
اشکال کو یاد کرنے کی ترتیب۔
ہر وہ شکل جس کے سب سے اوپر نقطہ ہوگا صرف اوپر نقطہ ہوگا وہ خارج شکل ہوگی۔
سعد خارج میں لیحان اور نصرةالخارج ہیں
نحس خارج میں قبضة الخارج اور عتبةالخارج
ہر وہ شکل جس کے سب سے نیچے نقطہ ہوگا صرف نیچے نقطہ ہوگا وہ داخل شکل ہوگی
سعد داخل میں قبضة الداخل و نصرة الداخل اور عتبة الداخل اشکال ہیں
جبکہ نحس داخل میں انکیس ہے
ہر وہ شکل جس کے اوپر بھی نقطہ ہوگا اور نیچے بھی نقطہ ہوگا وہ منقلب کہلائے گی
سعد منقلب میں شکل فرح اور طریق شامل ہیں
نحس منقلب میں شکل عقلہ اور نقی شامل ہیں۔
ہر وہ شکل جس کے اوپر بھی لکیر ہوگی نیچے بھی لکیر ہوگی یہ ثابت کہلائے گی
تین اقسام ہیں
نحس ثابت میں صرف ایک شکل حمرہ ہے۔
سعد ثابت بیاض ہے۔
ممتزج ثابت اجتماع اور جماعت ہیں۔
شکل آتش =========== مشرق
شکل بادی =========== مغرب
شکل ابی =========== شمال
شکل خاکی =========== جنوب
جو شکل بھی جس عنصر کی ہو گی اس خانہ میں وہی سمت بتا دے گی
مثال چور کے خانہ میں شکل لیحان اگر اجاے تو مطلب چور مشرقی کی طرف گیا اسی طرح باقی سمجھیں
اگر خانہ 9 میں شکل خاکی اجاے تو سائل کو سفر جنوب کی جانب سے فائدہ زیادہ ہوتا
دنیا کا کوئی بھی سوال ان چار اقسام سے باہر نہیں ہے آپ کوئی بھی سوال لے لیں وہ ان اقسام کے اندر ہی ہو گا
جیسے سفر اسکا تعلق خارج مطلب نکل جانا خارج ہو جانا اسی طرح شادی کا معاملہ داخل سے تعلق رکھتا ہے جیسے شادی ہو گی یا نہیں اس کا تعلق ملنے سے ہے حصول سے ہے اس لیے اس قسم کے سوال داخل میں آتے ہیں اسی طرح کیا میں یہ کام کروں یا نا کروں وہاں جاؤں یا نا جاؤں جو کام سمجھ میں نا آرہا ہو اور ایک پر سکونت نا پا رہا ہو بے چینی ہو یہ قسم کے سوالات منقلب میں آتے ہیں اور اخر میں وہ سوال جو دیر تک قائم رہنے والے ہوں جیسے یہ معاہدہ قائم رہے گا یا نہیں اسی طرح یہ مکان بنے گا یا نہیں ہر وہ کام جو دیر تک رہنے والا ہو وہ ثابت قسم میں آتا ہے